Type to search

بزنس

ایئر ٹیل کا 8 کروڑ صارفین کو تحفہ ، 17 اپریل تک سبھی پلان کی بڑھی مدت

بزنس ڈسک،یکم اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بی ایس این ایل کے بعد ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل بھی کروڑوں گراہکوں کے لیے خوشخبری لائی ہے- کمپنی نے لاک ڈاؤن کے مدنظر پری پیڈ گراہکوں کے پلان کی مدت بڑھا دی ہے- کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے 8 کروڑ پری پیڈ گراہکوں کے پلان کی مدت 17 اپریل تک بڑھا رہی ہے- ساتھ ہی گراہکوں کے فون نمبروں پر 10 روپے کا ٹاک ٹائم بھی دے گی- کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر شاسوت شرما نے کہا کہ کورونا وائرس بحران کے دوران لوگوں کو اپنے افراد خاندان سے جڑے رہنے میں مدد کے لیے کمپنی نے یہ فیصلہ لیا ہے-

اس سے پہلے ٹرائی اتوار کو سبھی کمپنیوں سے کہا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران پری پیڈ گراہکوں کو ضروری خدمات مل سکے اسکے لیے آپ کو انکی مدت بڑھانے سمیت دیگر ضرور قدم اٹھانے کی ضرورت ہے-

Tags:

You Might also Like