Type to search

ٹی وی اور فلم

اگر عامر دلیپ کمار بن گئے تو میں بنوں گی مدھوبالا:کنگا رناوت

فلمی ڈسک، یکم اپریل (اردوپوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سلو ر اسکرین پر بے پناہ حسن کی ملکہ مدھو بالا کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ کنگنا رناوت نے اپنے ڈریم رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے زمانے کی مشہور ایکٹریس مدھو بالا اور ایکٹر دلیپ کمار کی لو اسٹوری پر فلم بنانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مدھو بالا کا کردار ادا کریں اور دلیپ کمار کا رول عامر خان ادا کریں۔ کنگنا نے بتایا کہ انوراگ بسو چاہتے تھے کہ کشور کمار کی بائیو پک میں وہ مدھو بالا کا رول ادا کریں جس میں رنبیر کپور بھی اہم کردار میں تھے۔ کنگنا نے کہاکہ میں رنبیر کپور کے ساتھ مشہور فلم ابھیمان جیسی فلم کرنا چاہتی ہوں جو ایک شادی شدہ جوڑے کی کہانی تھی۔

Tags:

You Might also Like