Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی شو قبول ہے، کی اداکارہ کیتکی کدم

اداکارہ کیتکی کدم

ٹی وی ڈسک، 2 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2012 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے مقبول شو قبول ہے، اپنے وقت کا مشہور اور ہٹ شوز میں سے ایک تھا۔

اس سیریل میں اداکارہ سربھی جیوتی اور کرن سنگھ گرور لیڈ رول میں تھے، اس شو کو کافی پسند کیا گیا،

 

 

 

قبول ہے، شو بھول کے ایک مسلم گھرانے پر مبنی تھا۔ اس شو کے چار سیزن نشر ہوئے۔ شو میں سربھی جیوتی نے زویا فاروقی احمد خان کا کردار نبھایا تو کرن سنگھ گرور نے اسد احمد خان کا رول نبھایا تھا۔

 

 

ٹی وی کے کئی شوز ایسے رہے ہیں جو بند ہونے کے بعد بھی ہمارے ذہن میں بسے ہوئے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہے زی ٹی وی کا مشہور شو قبول ہے۔

 

 

قبول ہے شو میں ہمیرا صدیقی نام کی نوجوان لڑکی کا کردار نبھانے والی کیتکی کدم کو آپ سبھی جانتے ہونگے؟ لیکن اتنے سالوں میں کیتکی کدم کا لک کتنا بدل گیا اور وہ اب کیسی دیکھنے لگی ہے۔

اداکارہ کیتکی کدم اب کیسی دیکھتے ہیں۔

 

فوٹو کو توجہ سے دیکھیں ، قبول ہے سیریل کے دوران ڈری، گھبرائی سی یہ لڑکی کوئی اور نہیں بلکہ کیتکی کدم ہی ہے، جو قبول ہے سیریل میں ایک سپورٹنگ اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

 

بتادیں کہ کیتکی کدم کی پیدائش 2 جولائی 1991 کو پونے مہاراشٹرا میں ہوئی تھی،

انہوں نے پونے یونیورسٹی سے ہی بی۔کام کی ڈگری حاصل کی اور اس درمیان انہیں ٹی وی پر بڑا آفر ملا۔

 

 

اداکارہ کیتکی کدم نے سال 2013 میں مہابھارت میں بھی رادھا کے طور پر نظر آچکی ہے۔ جس میں انکے کردار کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ لیکن اصل میں انہیں مقبولیت قبول ہے سے ملی۔

 

 

سال 2015 میں انہوں نے اندرا سنگھ کے طور پر زی ٹی وی پر سروجنی شو کیا۔ سال 2017 میں، اداکارہ کو اسٹار پلس کے شو اس پیار کو کیا نام دوں 3 میں شیکھا وششٹ کے کردار میں کاسٹ کیا گیا۔

سال 2018 میں انہوں نے زنگ ٹی وی پر نشر ہوئے پیار پہلی بار میں ویدیہی کے طور پر کام کیا۔

 

 

اداکارہ کیتکی کدم نے کئی شوز میں کام کیا جن میں قبول ہے، مہابھارت، ہم ہیں نہ، سروجنی ۔ ایک نئی پہل،

اس پیار کو کیا نام دوں 3، پیار تو نے کیا کیا، لال عشق، آپ کی نظروں نے سمجھا، جیسے شوز شامل ہے۔