Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن ۔ کرینہ کپور نے لوگوں سے کہا گھر پر ہی رہے

کرینہ کپور

فلمی ڈسک،12اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاگو 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کو 14 اپریل کے بعد آگے بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

ایسے میں اداکارہ کرینہ کپور خان نے ویڈو شیئر کرکے لوگوں سے گھر پر رہنے کو کہا ہے۔ وہیں مہاراشٹرا کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی کہا ہے کہ لاک ڈاؤن آگے بڑھ سکتا ہے۔

 

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اب لاک ڈاؤن کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ایسے میں ہم سبھی کو جو ایک چیز کرنی ہے ، وہ ہے کہ گھر پر رہے۔ ہم سبھی کو مضبوط رہنا ہوگا۔ ہم لوگ یہاں تک آگئے ہیں، اب روکنا نہیں ہوگا۔

بتادیں کہ کورونا وائرس سے لڑائی میں کچھ وقت پہلے ہی اداکارہ کرینہ کپور اور بالی ایکٹر سیف علی خان نے لوگوں کی مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا۔ انہوں نے پی ایم کیئر فنڈ اور سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like