Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور کی فلم دی بکنگھم مرڈرز کا فرسٹ پوسٹر جاری

فلم دی بکنگھم مرڈرز

ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کرینہ کپور بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر رہی ہیں۔
کرینہ کپور فلم دی بکنگھم مرڈرز میں جاسوس بنی-
دس سالہ بچے کے قاتل کی تلاش جاری ہے۔


فلمی ڈسک، 18 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہدایت کار ہنسل مہتا کے ڈائریکشن میں بنی فلم دی بکنگھم مرڈرز کا فرسٹ لک پوسٹر 17 اکتوبر کو سامنے آگیا ہے- فلم میں کرینہ کپور ایک جاسوس خاتون کا کردار نبھا رہی ہے-

 

 

 

فلم میں کرینہ کا نام جس بھمرا ہے- اتوار کو ہی بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول 2023 میں اس فلم کو اسٹینڈنگ آڈیشن ملا- پوسٹر میں کرینہ کپور خان پولیس اہلکاروں سے لڑتی نظر آئی-
پوسٹر فلم کو لیکر جوش بڑھانے والا ہے- حالانکہ میکرس نے ابھی فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے- بتادیں کہ یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی-

 

 

 

فلم دی بکنگھم مرڈرز سے کرینہ کپور خان بطور پروڈیوسر ڈیبیو کر رہی ہیں۔ فلم میں انکے ساتھ ایش ٹنڈن ، رنویر براڑ اور کیتھ ایلن جیسے اداکار ہیں- اس فلم کو ہنسل مہتا نے ڈائریکٹ کیا، وہیں کہانی اسیم اروڑا ، کیشپ کپور اور راگھو راج ککڑ نے لکھی ہے-

 

 

 

 

 

شوبھا کپور ، ایکتا کپور اور کرینہ کپور خان کے ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز دی بکنگھم مرڈرز کو پروڈیوس کیا ہے-

 

 

کرینہ اس فلم میں جس جس بھمرا عرف جس ایک رول میں نظر آئیں گی، جس بھمرا ایک جاسوس ہے- لیکن اس سے پہلے وہ ایک ماں بھی ہے، جس نے بچوں کو کھو دیا ہے-

برطانیہ کے بکنگھم شائر میں ایک 10 سالہ بچے کو قتل ہوجاتا ہے- جانچ کی ذمہ داری کرینہ کے پر آتی ہے-

 

 

 

ایک دن پہلے پیر کو کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنے اس کردار اور فلم کے بارے میں ایک پوسٹ کیا تھا-

Tags:

You Might also Like