Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم جان جاں کا ٹریلر جاری، کرینہ کپور کا نیا لک

فلم جان جاں

فلمی ڈسک، 4 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2000 میں آئی فلم ریفیوجی سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان جلد ہی فلم جان جاں کے ذریعے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ حال ہی میں اس فلم کی بیبو کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔

 

 

 

اس کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلر لانچ کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سوجوئے گھوش کی ہدایت کاری میں بنی کرینہ کپور کی یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس فلم کے کرینہ کپور کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ تصویر میں کرینہ کافی سنجیدہ اور جارحانہ انداز میں نظر آ رہی ہیں۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

فلم جان جاں کے پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ‘ہر طرف ایڈونچر ہے۔ صرف تین دن کا انتظار اور … پھر ٹریلر آپ تک پہنچنے والا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم جان جاں کا ٹریلر 5 ستمبر 2023 کو لانچ ہونے جا رہا ہے۔

 

 

قابل ذکر ہے کہ فلم جان جاں میں کرینہ کپور کے علاوہ وجے ورما اور جے دیپ اہلاوت بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اب اس فلم کا پہلا لک جاری کردیا گیا ہے۔ جئے شیوکرامانی، اکشے پوری اور تھامس کم اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔

 

 

 

کرینہ کپور اپنی اس سیریز کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 23 سال بعد نیو لانچ جیسا محسوس ہورہا ہے۔

 

نیٹ فلکس کے اس پروجیکٹ کا حصہ بن کر بے حد پرجوش ہوں۔ اس فلم میں میرا جو کردار ہے ویسا پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔ مجھے ناظرین کے ردعمل کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بتادیں کہ یہ فلم 21 ستمبر کو ریلیزم ہوگی۔

فلم جان جاں کو پروڈیوس شوبھا کپور اور ایکتا کپور کررہے ہیں۔

 

 

بتادیں کہ کرینہ کپور نے کئی بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہے جن میں اشوکا ، چمیلی ، کبھی خوشی غم ، دیو ، اومکارا ، ڈان ، 3 ایڈیٹ ، باڈی گارڈ ، تلاش ، بجرنگی بھائی جان ، اُڑتا پنجاب جیسی فلمیں کی ہے۔

 

 

 فلم جب وی میٹ کی اداکارہ کرینہ نے تینوں خان عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ سیف علی خان، شاہد کپور کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like