Type to search

وائرل

لاک ڈاؤن: پولیس کو چکما دینے کے لیے نوجوان نے دوست کو ساڑی پہنایا 

وائرل ڈسک،12اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی صحت کی فکر کرنے کے بجائے سڑکوں پر گھومنے کے لیے پولیس کی نظروں میں دھول جھونکے کے نئے نئے ترکیبیں آزما رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقع اتوار کی رات کو اتر پردیش کے مرزا پور کے ضلع  کچوا علاقے میں دیکھنے کو ملا جب ایک بائیک سوار اپنے دوست کو ساڑی پہنا کر لے جارہا تھا۔ اس دوران پولیس نے اسے پکڑ لیا۔

پولیس کے پوچھنے پر نوجوان نے پولیس اہلکاروں سے گڑگڑاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیمار بیوی کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا ہے۔ شک ہونے پر پولیس نے خاتون کا گھونگٹ اٹھانے کو کہا تو دونوں گھبرا گئے۔

کچوا پولیس اسٹیشن کے انچارج منوج سنگھ نے بتایا کہ اس نوجوان کے برتاؤ کو دیکھ انکا شک یقین میں بدل گیا اور سختی کرنے پر گرل فرینڈ بناکر بائیک پر بیٹھے نوجوان نے اپنا گھونگٹ ہٹایا تو یہ نظارہ دیکھ کر وہاں موجود راہگیروں کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو چکما دینے والے بائیک سواروں کو فی الحال انتباہ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے حالانکہ انکے گاڑیوں کا چالان کاٹ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور جہاں لاک ڈاؤن میں لوگ اپنے گھروں میں ہے۔ وہی کچھ لوگ نہ اپنی جان کی پرواہ کرتے ہیں نہ ہی دوسروں کی۔ وہ طرح طرح کی بہانے بازی سے باز نہیں آتے ہیں۔