Type to search

ٹی وی اور فلم

سیف علی خان پر آیا اس خوبصورت اداکارہ کا دل

فلمی ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان ان دنوں اپنی دو فلموں کی وجہ سے باکس آفس پر چھائے ہوئے ہیں- ایک تو تانا جی، اور دوسری جوانی جانیمن ایسے میں فینس فالوئنگ جہاں عام لوگوں میں ہے وہیں اب بالی ووڈ اسٹارس بھی انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے- اب انکے ساتھ کام کرچکی اداکارہ ایلینا فرنانڈس نے سیف کی دل کھول کر تعریف کی ہے-

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ حالیہ ریلیز فلم جوانی جانیمن میں کام کرنے والی اداکارہ ایلینا فرنانڈس ان سے بے حد متاثر ہے- انہوں نے حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں سیف کو لیکر ایسی بات کہہ دی ہے جسے جان کر ان کے ہر فین کو خوشی ہوگی-

ایلینا فرنانڈس نے کہا، سیف ایک بڑے اداکار ہے اور انکے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے ایک بہت بڑی بات ہے ، وہ بے حد پیشہ ور ہے اور پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا غیر معمولی ہے- مجھے اس بات کی واقعی میں خوشی ہے کہ ناظرین نے فلم کو بہت اچھے سے قبول کیا، سیف اور بہترین پروڈیوسر جیکی وہ دیپشکھا کے ساتھ جلد ہی دوبارہ کام کرنے کی میری خواہش ہے-

جوانی جانیمن کے علاوہ الینا کپور اینڈ سنس اور بدلہ جیسی فلموں میں بھی اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہے- انہوں نے ہاؤس فل 4 میں بھی کام کیا ہے-

Tags:

You Might also Like