Type to search

ٹی وی اور فلم

تصویریں شیئر کر کے اونیت کور نے پوچھا سوال

avneet-kaur

ٹی وی ڈسک،13مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کوریوگرافر اور مقبول ٹک ٹاک اسٹار اونیت کور بحث میں رہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہے،و یسے اب وہ ینگ جنریشن کے درمیان اتنی مقبول ہوگئی ہے کہ ایک تصویر بھی شیئر کردیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہے، انکے فوٹو سے لیکر ویڈیو تک پر لوگ پاگل ہوکر کمنٹ کرتے ہیں-

اب انکے لیٹسٹ پوسٹ کو ہی لے لیجئے، اونیت کور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کرکے فینس سے پوچھا کہ انہیں کون سی اچھی لگی، اونیت کور کے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہی فینس جواب دینے کے لیے ٹوٹ پڑے اور کمال کے ردعمل دیکھنے کو ملے- فینس نے تصویروں میں اونیت کور کی ہر ادا کی تعریف کی-

اس سے پہلے اونیت کور نے ایک اور پوسٹ شیئر کیا، جس میں وہ (ڈیلگونا کافی) ٹرائی کرتے دیکھی- اس کافی کو لیکر پچھلے کافی دنوں سے تیزی سے بحث ہورہی ہے- اونیت کور نے سوچ کہ کیوں نہ اسے ٹرائی کرلیا جائے، بس پھر کیا تھا اونیت نے ڈیلگونا کافی بنائی اور تصویریں شیئر کی، ساتھ میں انہوں نے لکھا، فائنلی میں ڈیلگونا کافی بنانے کی کوشش کررہی ہوں، کیا آپ نے ابھی تک ٹرائی کی؟

بتادیں کہ اونیت کور نے ایک ڈانسر بھی ہے، انہوں نے تارے زمین پر، فیم درشل سفاری کے ساتھ جھلک دیکھلا جا میں حصہ لیا تھا- اور بحث میں آگئی، اس شو میں وہ درشل کی ڈانس پارٹنر بنی تھی، ٹی وی کی دنیا میں اونیت نے شو میری ماں سے قدم رکھا- اسکے بعد وہ ٹیڑے ہیں پر تیرے پیار میں، ساوتری، ایک مٹھی آسمان، ہماری سسٹر دیدی وغیرہ جیسے شو میں نظر آئی-

اونیت کی پیدائش 31 اکتوبر 2001 میں پنجاب کے جالندھر میں ہوئی- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹرز سے کیا تھا- اس شو میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر شامل ہوئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ڈانس سپر ماسٹرس میں حصہ لیا- اونیت ایک اچھی ڈانسر ہے اور کوریوگرافر بھی رہے چکی ہے-

Tags:

You Might also Like