Type to search

ٹی وی اور فلم

بنا میک اپ کے بھی اکانکشا پوری دیکتھی ہے حد خوبصورت

akanksha-puri without makeup

ٹی وی ڈسک،13مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اسٹارس کی دنیا میں اکانکشا پوری ایک ایسا نام ہے، جنکی ہر ادا پر فینس دل لوٹاتے ہیں، سوشل میڈیا پر خاص کر انسٹاگرام پر انکی زبردست فین فالونگ ہے، لاک ڈاؤن میں اکانکشا پوری اپنے گھر پر ہے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے خوب پسینہ بہا رہی ہے، اکانکشا پوری نے ورزش کے بعد اپنی ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی ہے، جو خوب بحث میں ہے-

اکانکشا پوری کی اس تصویر کے وائرل ہونے کی بڑی وجہ انکا نو میک اپ لک، ہے، فینس انکی تصویر پر خوب پیار برسا رہے ہیں، بنا میک اپ کے اکانکشا پوری کی خوبصورتی کو نہارنے والے فینس کا یہاں تک کہنا ہے کہ انڈسٹری ان سے حسین اداکارہ اور کوئی نہیں ہے-

اکانکشا پوری پر وِگھنہارٹا گنیش میں نظر آرہی ہے، اس میں وہ دیوی پاروتی کے کردار میں ہے، اس سریل میں ناظرین نے بہت اچھے رسپانس دیا ہے، اکانکشا پوری پہلی بار بحث میں تب آئی تھی، جب 2015 میں انکی فلم کیلنڈر گرلز ریلیز ہوئی تھی، اکانکشا پوری بگ باس فیم پارس چھابرا کے ساتھ تعلقات کو لیکر بھی بحث میں رہی ہے- دونوں لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے-

اکانکشا پوری کی پیدائش 26 اگست 1984 کو مدھیہ پردیش میں ہوئی۔اکانکشا نے اپنی تعلیم بھوپال کے ایک کانونٹ اسکول سے حاصل کی ہے۔ وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے۔ انہوں نے ملیالم، تامل، اور بالی ووڈ میں کام کیا ہے۔ انہوں نے سال 2015 میں مدھوربھنڈارکر کی فلم کیلنڈر گرل سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اکانکشا بگ باس کے سیزن 13 کے کنٹیسٹنٹ پارس چھابرا کے ساتھ تعلقات کو لیکر بحث میں تھی۔

Tags:

You Might also Like