Type to search

قومی

چدمبرم نے کہا – معاشی پیکیج میں غریبوں ، مہاجر مزدوروں اور متوسط طبقے کے لیے کچھ نہیں

نئی دہلی،13مئی(بھاشا) کانگریس کے سینئر رہنم پی چدمبرم نے چہارشنبہ کو کہا کہ وزیرداخلہ نرملا سیت رامن نے معاشی پیجیج کی جو تفصیلات بتائی ہے اس میں غریبوں ، مہاجر مزدوروں اور متوسط طبقہ کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کیا کہ وہ ملک کے کمزور طبقوں کے 13 کروڑ لوگوں کے کھاتوں میں پیسہ ڈالے۔

چدمبرم نے ویڈیو لنک کے ذریعہ سے صحافیوں سے کہا، پچھلی رات پی ایم مودی نے پیکیج کا اعلان کیا تھا، حالانکہ کچھ تفصیلات نہیں دی تھی۔ وزیر خزانہ سے بہت امیدیں تھی، لیکن انہوں نے جو اعلان کیا، اس میں غریبوں اور مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، سابق وزیر خزانہ نے دعوی کیا کہ آج سب سے ذیادہ پریشان غریب اور مہاجر مزدور ہیں، لیکن حکومت نے انہیں بے بس چھوڑ دیا۔

Tags:

You Might also Like