Type to search

ٹی وی اور فلم

سیٹ پر نخروں کی وجہ سے اونیت کور، ٹی وی شو علاء الدین سے باہر ہوئی

ٹی وی ڈسک،26فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی شو علاء الدین- نام تو سنا ہی ہوگا، کی یاسمین (اونیت کور) کے فینس کو اس خبر سے دھکا لگ سکتا ہے- خبر ہے کہ میکرس انہیں اس شو سے ریپلیس کرنے جارہے ہیں- ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ میں چھپی خبر کے مطابق میکرس اونیت کور کی ٹائمنگ سے کافی پریشان ہوچکے ہیں- رپورٹس کے مطابق، اونیت کور کو اس شو کی شوٹنگ کے لیے جتنے وقت کی ضرورت ہوتی، وہ اتنا بھی نہیں دے پا رہی-

اس لیے اب کہا جارہا ہے کہ میکرس اونیت کور کی جگہ کسی اور کو لینا چاہ رہے ہیں- اور اسکے لیے وہ کچھ ایکٹرس سے بات چیت بھی کررہے ہیں- بتادیں کہ پچھلے دنوں اونیت کور رانی مکھرجی کی فلم مردانی 2 کی شوٹنگ میں بھی کافی مصروف رہی- فلم میں وہ رانی کی بھانجی میرا کے رول میں دیکھائی دی اور انہیں نوٹس بھی کیا گیا-
انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈانس انڈیا لٹل ماسٹرز سے کی تھی، اس شو میں وہ کنٹسٹینٹ کے طور پر شامل ہوئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ڈانس کے سپر اسٹارس میں حصہ لیا- اونیت ایک اچھی ڈانسر ہے اور کوریوگرافر بھی رہ چکی ہے- ٹی وی کی دنیا میں انہوں نے شو میری ماں، سے ڈیبیو کیا تھ- اسکے بعد وہ ٹیڑے ہیں پر تیرے پیار میں، ساویتری، ایک مٹھی آسمان، ہماری سسٹر دیدی، اور چندرنندینی’ جیسے شوز میں نظر آئیں۔ (فوٹو: اونیت کور کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags:

You Might also Like