Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ٹکو ویڈز شیرو ، کا پوسٹر ریلیز نوازالدین صدیقی اور اونیت کور اہم رول میں

فلم ٹکو ویڈز شیرو

فلمی ڈسک، 9 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر نواز الدین صدیقی نے کنگنا رناوت کے پروڈکشن میں بن رہی فلم ٹکو ویڈز شیرو، کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے-

بتادیں کہ فلم ٹی وی اداکارہ اونیت کور ٹیکو کے کردار میں نواز کے مقابلے نظر آئیں گی-

اونیت کور (20 سالہ) اور 47 سالہ نوازالدین صدیقی کی یہ جوڑی دیکھنے میں واقعی مزیدار ہوگی-

 

فلم ٹکو ویڈز شیرو ‘ کو کنگنا رناوت نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کو سائی کبیر ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ سائی کبیر اس سے پہلے کنگنا رناوت کی فلم ‘ریوالور رانی’ بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

نواز اپنی بہترین اداکاری کے لیے مشہور ہے- بڑے پردے کے ساتھ ہی وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی نظر آئے-

ویب سیریز میں انکے نام کو خوب تعریف ملی- اب نوازالدین صدیقی جلد کنگنا رناوت کے پروڈکشن میں بن رہی فلم ٹکو ویڈز شیرو، میں نظر آئیں گے- نواز نے فلم کا فرسٹ پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے-

 

پوسٹر کے ساتھ ہی فلم کے ڈائیلاگ بھی بے حد زبردست ہے-

سنجے دت کی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں چھوٹے سے کردار سے شروع کرنے والے ایکٹر نوازالدین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کے فرسٹ پوسٹر کو شیئر کیا ہے، اس پوسٹر میں نواز شیرو کے رول میں دیکھ رہے ہیں-

فلم ٹکو ویڈز شیرو کے اس پوسٹر میں نواز 80کے دہائی کے فلمی ہیرو کی طرح نظر آرہے ہیں- انہوں نے ہاتھوں میں بندوق پکڑی ہے اور یہ نظارہ کسی فلمی سیٹ کا لگ رہا ہے-

پوسٹر میں فلموں میں استعمال ہونے والے لائٹس اور ڈائریکٹر کی کرسی بھی نظر آرہی ہے-

پوسٹر میں نواز کھڑے ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے میٹ شیرو یعنی فلم میں نواز شیرو کے رول میں نظر آنے والے ہیں- اس پوسٹر کو فینس خوب پسند کررہے ہیں-

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے نوازالدین نے بڑا زبردست کیپشن لکھا ہے- جو فلم میں انکا ڈائیلاگ لگ رہا ہے-

نوازالدین صدیقی نے فلم ٹکو ویڈز شیرو کے تین پوسٹرز شیئر کیے ہیں۔ پہلے میں لکھا ہے، آر ریا ہوں اور یہ سچ ہے- دوسرا پوسٹر ٹیکو ہے جسکے ساتھ لکھا ہے، چلو تو چاند تک، نہیں تو شام تک، اس پوسٹر میں اونیت کور نظر آرہی ہے- جبکہ تیسرے پوسٹر میں شیرو یعنی نواز ہے-

 

اس پوسٹر کے ساتھ لکھا ہے ہم جب ملتے ہیں تو دل سے ملتے ہیں، ورنہ خوابوں میں بھی مشکل سے ملتے ہیں-

کون ہے اونیت کور

اونیت کی پیدائش 31 اکتوبر 2001 میں پنجاب کے جالندھر میں ہوئی- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹرز سے کیا تھا- اس شو میں وہ ایک کنٹیسٹنٹ کے طور پر شامل ہوئی تھی- اسکے بعد انہوں نے ڈانس سپر ماسٹرس میں حصہ لیا- اونیت ایک اچھی ڈانسر ہے اور کوریوگرافر بھی رہے چکی ہے-

 

بتادیں کہ اونیت کور نے ایک ڈانسر بھی ہے، انہوں نے تارے زمین پر، فیم درشل سفاری کے ساتھ جھلک دیکھلا جا میں حصہ لیا تھا- اور بحث میں آگئی،

اس شو میں وہ درشل کی ڈانس پارٹنر بنی تھی، ٹی وی کی دنیا میں اونیت نے شو میری ماں سے قدم رکھا- اسکے بعد وہ ٹیڑے ہیں پر تیرے پیار میں، ساوتری، ایک مٹھی آسمان، ہماری سسٹر دیدی وغیرہ جیسے شو میں نظر آئی-

Tags:

You Might also Like