Type to search

ٹی وی اور فلم

اونیت کور اور نواز الدین صدیقی کی فلم ٹیکو ویڈز شیرو کا ٹریلر جاری

فلم ٹکو ویڈز شیرو

اپنے سے 28 سال چھوٹی ہیروئین کے ساتھ رومانس کریں گے نواز

شادی کے بعد بھاگ جائے گی دولہنیاں، زبردست ٹریلر جاری


فلمی ڈسک، 15 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پرائم ویڈیو نے اپنے آنے والی کامیڈی ڈرامہ ٹیکو ویڈز شیرو کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے-

 

 

 

 سائی کبیر سریواستو  ہدایت کار، فلم کنگنا رناوت کے پروڈکشن ہاؤس مانیکرنیکا فلمز کا پہلا پروجیکٹ ہے اور اسٹریمنگ سروس کے ساتھ یہ انکی پہلی فلم بھی ہے- بتادیں کہ سائی کبیر اس سے پہلے کنگنا رناوت کی فلم ‘ریوالور رانی’ بھی ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

 

 

 

فلم ٹیکو ویڈز شیرو میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ اونیت کور لیڈ رول میں ہے، 240 ملکوں اور خطوں کے پرائم ممبرز 23 جون سے فلم کو دیکھ سکیں گے-

 

 

 

فلم ٹیکو ویڈز شیرو دو بہت ہی رومانٹک کردار، ایک خواب دیکھنے والی ٹیکو (اونیت) اور ایک جدوجہد کرنے والے شیرو (نواز الدین) کی کہانی ہے-

 

 

فلم کا ٹریلر ایک اداکارہ کی زندگی میں اتار چرھاؤ کو دیکھایا گیا ہے، جو اپنے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنے عزم کو پورا کرنے کے لیے ایک ساتھ اس مشکل سفر کو شروع کرتے ہیں-

 

 

پچھلے سال نومبر میں جاری کیے گئے فلم کے پوسٹر میں نواز 80کے دہائی کے فلمی ہیرو کی طرح نظر آرہے ہیں- انہوں نے ہاتھوں میں بندوق پکڑی ہے اور یہ نظارہ کسی فلمی سیٹ کا لگ رہا ہے-

 

 

اونیت کور نے بتایا کہ ، حالانکہ میں نے کچھ ٹی وی شوز میں کام کیا ہے اور ڈیجیٹل اسپس کو بھی ایکسپلور کیا ہے، لیکن ٹیکو ویڈز شیرو میرے کیریئر میں ایک خاص سنگ میل ہے-

 

 

نہ صرف لیڈ اداکارہ کے طور پر میں یہ میری پہلی ہندی فیچر فلم ہے، بلکہ مجھے کنگنا اور نواز الدین سر جیسے فلم انڈسٹری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے-

 

 

بتادیں کہ اونیت کی پیدائش 31 اکتوبر 2001 میں پنجاب کے جالندھر میں ہوئی- انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹرز سے کیا تھا-

اونیت ایک اچھی ڈانسر ہے اور کوریوگرافر بھی رہے چکی ہے-

Tags:

You Might also Like