Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کی سینسیشن اونیت کور

avneet-kaur tv ad girl

فلمی ڈسک،9اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لائف بوائے صابن کے اشتہار میں بنٹی تیرا صابن سلو ہے کیا، بولنے والی وہ لڑکی یاد ہے؟ جانیں اس اشتہار میں دیکھنے والی یہ بچی اونیت کور اب کیا کررہی ہے اور کیسی دیکھتی ہے۔

اونیت کور 13نومبر 2001 کو جالندھر میں پیدا ہوئی۔ اونیت کور لائف بوائے کے اشتہار میں ہی نہیں دیکھی ہے بلکہ کلینک پلس، ہیرو سپلنڈر، کوکا کولہ، جیسے کئی اشتہار میں نظر آچکی ہے۔ اشتہار کیا، کئی ٹیلی ویژن شوز اور فلموں کا بھی حصہ بن چکی ہے اونیت کور، جانیں گلیمرس ورلڈ میں انکا سفر کہاں سے شروع ہوا۔

ڈانس انڈیا ڈانس لٹل ماسٹر، میں بطور کنٹیسٹنٹ آئی اور سیمی فائنل راؤنڈ سے پہلے ہی ایلیمینٹ ہوگئی۔ اونیت کور اسکے بعد ڈانس کے سپر اسٹارس میں بھی دیکھی۔ اسکے بعد میری ماں، سے انہوں نے ایکٹینگ ڈیبیو کیا، جس میں انکا کردار جھیلمل نام کی لڑکی کا تھا۔

اسکے بعد وہ ٹیڑے ہیں پر تیرے میرے ہیں، کا حصہ بنی اور سال 2012 میں جھلک دیکھلا جا 5 میں انٹری لی۔ اسکے بعد ساوتری، میں راجکماری دمینتی اور پھر ایک مٹھی آسمان، میں پاکھی کے رول میں دیکھی، سال 2017 میں چندر نندنی ، میں راجکماری کے رول میں دیکھی،۔۔۔

اور علادین ۔ نام تو سنا ہوگا، میں سدھارتھ کے ساتھ جیسمین کے رول کو لیکر خوب مقبول ہوئی۔ اسکے بعد کچن چیمپیئن، میں وہ بطور گیسٹ نظر آئی۔ اب بات کرتے ہیں انکی فلموں کی۔ اونیت کے ٹیلنٹ نے انکے لیے فلموں کا راستہ بھی بڑی آسانی سے کھول دیا۔

رانی مکھرجی کی فلم مردانی سے اونیت نے قریب قریب سنگل، اور مردانی 2میں اونیت کو کام کرنے کا موقع ملا۔ اونیت ایک مقبول ٹک ٹاک اسٹار بھی ہے۔ ٹک ٹاک پر انکے کئی ملین فالوورس ہیں۔

 

Tags:

You Might also Like