Type to search

فیشن

ملک کی پہلی سپر ماڈل ہیں اجولا راؤت

اجولا راوت

فیشن ڈسک، 13 فروری (اردو  پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بے حد خوبصورت اور ہاٹ ماڈل اجولا راؤت اپنے بولڈ اور خوبصورت انداز کے لیے مشہور ہے- وہ ہندوستان کی پہلی خاتون سپر ماڈلس میں سے ایک ہے- جنہوں نے قوم ہی نیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بڑا نام کمایا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ujjwala Raut (@ujjwalaraut)

اجولا راؤت نے نیویارک اور فرانس کے فیشن دنیا میں خوب نام کمایا، ممبئی کے دہیسر علاقے کے متوسط گھرانے میں 11 جون 1978 کو پیدا ہوئی اجولا اپنی نجی زندگی کو لیکر کافی سرخیوں میں رہی-

اجولا راؤت کی شادی ممبئی پولیس کے ایک افسر سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ہے۔ حالانکہ اجولا اپنے شوہر سے طلاق لے چکی ہے۔ اس کے باوجود وہ کئی بار سرخیوں میں آ چکی ہیں۔

ایک وقت تھا جب اجولا اور اداکارہ ملائکہ اروڑا ایک ہی شو میں ایک ساتھ نظر آئے جہاں دونوں کی ان بن ہوگئی تھی-

صرف 17 سال کی عمر میں، اجولا راؤت نے فیمینا لک آف دی ایئر کا خطاب جیتا۔ اس کے ساتھ ہی، اجولا کو سال 1996 میں فرانس میں منعقدہ ایلیٹ ماڈل لک مقابلہ میں ٹاپ 15 میں شامل کیا گیا تھا۔ اجولا کو بھی بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا، اس لیے انہوں نے کالج کے دنوں سے ہی آڈیشن دینا شروع کردیا تھا اور انکا نام منتخب بھی ہو گیا تھا-

اس کے ساتھ، اجولا راؤت ایشیا کی ان چند ماڈلز میں سے ایک ہیں جو پیرس اور نیویارک کی فیشن کی دنیا میں جانی جاتی ہیں اور اجولا راوت ہندوستان کی سب سے کامیاب سپر ماڈل ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ujjwala Raut (@ujjwalaraut)

سال 2012 میں، اجولا نے اداکار اور ماڈل ملند سومن کے ساتھ کنگ فشر کیلنڈر ہنٹ کی میزبانی کرچکی ہے- بھی کی۔ اس کے علاوہ اجوالا ایلے، ٹائم اور ایل اوفیشل جیسے کئی میگزین کی کور گرل بھی رہ چکی ہیں۔

اداکارہ سونالی راوت کی بڑی بہن اجولا راؤت نے کئی مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی، ساتھ ہی اجولا پہلی ایسی ہندوستانی خاتون ہے جنہوں نے مشہور لنگیری اور انٹیمنٹ ویئر برانڈ وکٹوریہ سیکریٹ کے لیے ریمپ واک کیا-

اجولا نے ایم ٹی وی کے شو سپر ماڈل آف دی ایئر سے ڈیبیو کیا- ممبئی سے پڑھائی کرنے والی سپر ماڈل اجولا نے کریگ میکسویل سٹیری سے سال 2004 میں شادی کی اور اس جوڑے کو ایک بیٹی ہے، لیکن سال 2011 میں اس جوڑے کا طلاق ہوگیا-