Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم فکرے 3 یکم ڈسمبر 2023 کو ہوگی ریلیز

فکرے 3

فلم فکرے 3 ڈسمبر میں ہوگی ریلیز

نہیں ہونگے اداکار علی فضل

فلم کی ٹیگ لائن ۔ جوگاڈو لڑکے واپس آگئے


فلمی ڈسک، 14 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ’فکرے‘ کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر فکرے 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سال یہ فلم یکم دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

 

 

بالی ووڈ کی بے حد مقبول فلم فکرے فرنچائزی کی تیسری قسط کو لیکر ایک دلچسپ اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

 

فلم کے میکرس نے اس فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فلم اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر یعنی 1 ڈسمبر 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

 

پروڈکشن ہاؤس ایکسل انٹرٹینمنٹ نے سوشل میڈیا پر خیز ویڈیوز کے ساتھ فکرے اور فکرے ریٹرنز کی جھلک دیکھائی ہے۔

 

 

اس بار فلم کی ٹیگ لائن ہے۔ جوگاڈو لڑکے واپس آگئے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں جوگاڈو لڑکے ایک بلڈنگ کی چھت پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

 

 

لمبے انتظار کے بعد ایکسل انٹرٹینمنٹ کی فلم ’فکرے 3‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ بتادیں کہ اس سے پہلے آئی دونوں فلموں کو ناظرین کا خوب پیار ملا ہے۔

 

 

فلم فکرے اور فکرے ریٹرنس ناظرین کو خوب پسند آئی۔ اور سال 2013 اور 2017 میں باکس آفس پر ہٹ رہی۔ اب اس سال یہ مزہ تین گناہ ہونے جارہا ہے کیونکہ فکرے 3 کے آئیکونک کردار پھر سے اسکرین پر اپنی زبردست واپسی کررہے ہیں۔

 

 

اداکار پلکت سمراٹ، ورون شرما، رچا چڈا، منجوت سنگھ اور پنکج ترپاٹھی

کی فکرے 3 ایک اور ہنسانے والی کہانی لیکر آرہے ہیں۔

 

فلم فکر کو مرگدیپ سنگھ لامبا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور وہیں رتیش سدھوانی اور فرحان اختر کی ایکسل انٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔

 

 

رپورٹس کے مطابق فکرے 3 میں علی فضل ظفر کے رول میں نہیں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کچھ دنوں پہلے بتایا تھا کہ فکرے اور مرزا پور کی ریلیز تاریخ کے ٹکراؤ ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

 

 

بتادیں کہ ایکسل انٹرٹینمنٹ زندگی نہ ملے گی دوبارہ، دل چاہتا ہے، ڈان، ڈان 2 جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

اب یہ پروڈکشن ہاؤس اپنی اگلی فلم ‘فکرے 3’ کی ریلیز کی تاریخ لے کر آیا ہے۔

Tags:

You Might also Like