Type to search

ٹی وی اور فلم

رچا چڈا نے کیا کاسٹنگ کوچ پر انکشاف ،چھوڑنا پڑا پروجیکٹ

فلمی ڈسک،15اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا ایک بار پھر بحث میں ہے۔ رچا چڈ نے اپنے انٹرویں میں بتایا کہ کیسے انہیں کاسٹنگ کوچ کاسامنا کرنا پڑا۔ رچا چڈا نے بتایا کہ میں کئی بار لوگوں کے اشارے کو سمجھ نہیں پاتی تھی۔ کیونکہ اس وقت میں بہت نوجوان تھی  اور سمجھ بھی تھوڑی کم تھی۔ رچا نے آگے بتایا کہ یہ برتاؤ میرے ساتھ بطور ایکٹر قائم ہونے کے بعد بھی ہوا ہے۔

ویب سائٹ پنک ولا کے ساتھ انٹرویں میں رچا نے کہا، کئی بار مجھے لوگوں کے اشارے سمجھ نہیں آئے، میں بہت ینگ تھی ساتھ ہی  میں سمجھ میں تھوڑی کم تھی۔ ایک دن ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ ہمیں ایک ساتھ ڈنر کرناچاہیئے۔ اس وقت بھی مجھے وہ کیا کہنا چاہتا ہے سمجھ نہیں آیا اور میں نے کہا کہ میں نے پہلے ڈنر کرلیا ہے۔ ڈنر کے سارے مینو بتانے کے باوجود جب اس آدمی نے مجھے ٹچ کر کے کہا کہ ہمیں ڈنر کرنا چاہیئے تب مجھے سمجھ آیا۔

اسکے علاوہ رچا نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ انہیں ایک بار ریتک روشن کی ماں بننے کا رول آفر کیا گیا تھا۔ اس پر وہ کافی ناراض ہوئی تھی ساتھ ہی انہوں نے اس کاسٹنگ ڈائریکٹر کو دوبارہ کبھی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

می ٹو اور بہت سارے چیزوں کے باوجود ہر روز اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ ہمیں نہیں رکھنی چاہیئے۔ فی الحال میں نے اسے پار کرلیا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے وہ پروجیکٹ کھو دیا ہے لیکن وہ میرے لیے معنی نہیں رکھتا۔

Tags:

You Might also Like