Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس جونئر کالج کے طلبہ کا این ای ای ٹی یوجی۔2023 میں شاندار مظاہرہ

این ای ای ٹی یوجی۔2023

۔ 6 طلبہ نے 600 سے زائد اور 58 طلبہ نے 500 سے زائد مارکس اسکور کئے ۔

کل 169 طلبہ کو ایم بی بی ایس کی اے کیٹیگری فری سیٹ حاصل ہونے کی قوی امید


حیدرآباد۔ 14 جون ۔پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس جونئرکالج کے طلبہ نے پھر ایک بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے این ای ای ٹی یوجی۔2023 میں مظاہرہ پیش کیا ہے۔

 

اس امتحان میں ایم ایس کے طالب علم حافظ سیدعبدالرحیم شکور نے 670 مارکس اسکور کرتے ہوئے قابل تقلید مثال پیش کی ہے۔

 

 

 

خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے 22 ماہ کے قلیل عرصہ میں حفظ قرآن کا کورس مکمل کیا تھا اور حفظ مکمل کرنے کے بعد ایم ایس سے ایس ایس سی اور پھر ایم ایس جونیئر کالج سے انٹرمیڈیٹ کا کورس مکمل کیا ۔

 

حافظ سیدعبدالرحیم شکور کے علاوہ ایم ایس کے چھ اورطلبہ عبد الباسط ریحان (665 مارکس) سیانہ (650مارکس) محمد عبدالملک(647 مارکس) عمارہ فاطمہ(624 مارکس) ابراہیم محمد عبدالباسط (604 مارکس) چھ سو سے زآئد مارکس اسکور کرنے والے ایم ایس کے طلبہ میں شامل ہیں۔

 

 

 

اس طرح 109 طلبہ نے 450 سے زائد مارکس اسکور کئے ہیں۔ کل ملا کر یہ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال ایم ایس کے 169 طلبہ کو ایم بی بی ایس کی A کیٹیگری کی فری سیٹس حاصل ہوگی۔ این ای ای ٹی یوجی۔2023 میں 500 سے زائد مارکس اسکور کرنے والے ایم ایس کے 58 طلبہ کو ان کے والدین کے ساتھ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک پر تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے این ای ای ٹی یوجی۔2023 ٹاپرس سے مخاطب کرتے ہوئے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر این ای ای ٹی یوجی۔2023 میں 670 مارکس اسکور کرنے والے طالب علم حافظ سید عبدالرحیم شکور کی تعریف کی اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

 

انہوں کہا کہ ایم ایس سے اب تک 1700 طلبہ نے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر 1900 ہوجائے گی۔

 

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2036 تک ایم ایس کے 10 ہزار طلبہ ڈاکٹرس بنیں گے۔ اور کہا کہ این ای ای ٹی یوجی۔2023 کے داخلوں کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایم ایس سے میڈیسن میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیئے Stethoscope ceremony منائی جائے گی جس میں ان طلبہ کو ایم ایس کی جانب سے اسٹیتھ اسکوپ تحفہ میں دیا جائے گا۔

 

محمد لطیف خان نے اگلے سال سے این ای ای ٹی یوجی میں 720 میں سے 720 مارکس حاصل کرنے والے ایم ایس کے طلبہ کے لئے 3 لاکھ روپئے فی کس انعام دینے کا اعلان کیا۔

 

 

 

اس موقع پر نے انہوں نے تاریخی اسپینش مسجد سے وابستہ مفتی شکیل صاحب کی شال پوشی کی جن کی دختر وجیہہ ناہید نے اس سال نیٹ میں 563 مارکس اسکور کئے۔

 

اس سے پہلے مفتی شکیل صاحب کے دو لڑکے ایم بی بی ایس مکمل کرچکے ہیں اور ایک لڑکی ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔

 

 

اس طرح وجیہہ ناہید کی شکل میں ان کے گھر سے چوتھا فرد میڈیسن کی تعلیم حاصل کرے گا۔ اور ان چاروں طلبہ نے ایم ایس اکیڈیمی سے تعیلم حاصل کی۔

 

 

اس موقع خطاب کرتے ہوئے ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد معظم حسین نے این ای ای ٹی یوجی کے تمام ٹاپرس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سال ایم ایس کے تمام چھ طلبہ جنہوں نے این ای ای ٹی یوجی ، میں 600 سے زائد مارکس حاصل کیئے۔

 

انہوں نے پہلی بار اس امتحان میں شرکت کی تھی اور اس کامیابی کو انہوں نے ایم ایس کے اساتذہ کی جستجو اور ان کے والدین کی قربانیوں سے معنون کیا۔

 

 

اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اس دور کو یاد کیا جب میڈیسن کے انٹرنس امتحان میں گنے چنے اقلیتی طلبہ کوالیفائی ہوا کرتے تھے۔

 

انہوں نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس کی لگاتار کوششوں کی وجہہ سے آج تلنگانہ کے میڈیکل کالجس میں موجود ایک تہائی اقلیتی نشستیں ایم ایس سے فارغ طلبہ سے پر ہوتی ہیں۔

 

اس موقع پر انہوں نے این ای ای ٹی یوجی میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو یہ نصیحت کی کہ وہ اپنے پیشہ کو ذمہ داری سمجھ کر اس طرح نبھائیں کہ اللہ بھی رضا مند ہوجائے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایم ایس کا مقصد یہ ہے طلبہ میں دین اور دنیا دونوں کی فکر پیدا ہو اور توقع ہے کہ ہمارے طلبہ اپنے پیشہ میں مثال بن کر ابھریں گے۔

 

ایم ایس کے این ای ای ٹی یوجی۔2023 طلبہ کی تہنیتی تقریب میں ایم ایس کے ڈائریکٹرز محمد غوث الدین اور محمد صادق نے بھی شرکت کی ۔

Tags:

You Might also Like