فلمی ڈسک،16فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رچا چڈا اور علی فضل کی شادی کافی سرخیاں بٹور رہی ہے- دونوں کپل ایک دوسرے کو قریب پانچ سال سے ڈیٹ کررہے ہیں اور خبروں کی مانیں تو دونوں جون یا جولائی میں شادی کرنے والے ہیں- لیکن اس بات سے انکار کرتے ہوئے رچا ن ٹائمز آف انڈیا سے کہا کہ میں نے صبح 9 بجے پڑھا کہ میری شادی ہونے والی ہے اور ویلنٹائن ڈے کے دن شام 4 بجے شادی کینسل ہوگئی-
رچا نے آگے کہا کہ پتہ نہیں میری شادی رد کیوں ہوئی- کسی نے تو شادی کے کارڈ تک چھاپ دیا تھا- کتنے کریٹیو ہے، کارڈ کے بیگ گراؤنڈ میں گلاب کے پھول تھے- اور اتنا ہی نہیں آگے وہ ہمارے بچوں کے نام کیا سوچے لیے ہونگے-
رچا آگے کہتی ہے لوگوں سے کہے دو کہ ہمارے بچوں کے اسکول کے فیس بھی بھیج دیں کیونکہ آج کل پڑھائی کرنا بہت مہنگا ہوگیا ہے- علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے رچا نے کہا، میں علی کی زیادہ تعریف نہیں کرنا چاہتی کیونکہ یہ اسکے سر میں چلاجاتا ہے- لیکن سچ کہوں تو وہ بہت اچھا ہے- ہم اپنی اخلاق، نظریات اور مشترکہ اقدار کو بانٹنے کے معنی میں ایک جیسے ہیں- جب بھی ہم شادی کرنے کا فیصلہ کریں تے تب ہم خود اس بات کا اناؤنسمنٹ کریں گے-