Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم میڈم چیف منسٹر کا ٹریلر ریلیز: رچا چڈا اہم رول میں

میڈم چیف منسٹر

فلمی ڈسک،6 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامیڈی فلم اوئے لکی! لکی اوئے سے ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا کی فلم میڈم چیف منسٹر کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کو ناظرین خوب پسند کررہے ہیں۔ سیاسی ڈرامہ پر بنی یہ فلم 22 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم میں رچا نے ایک نوجوان خاتون کا رول پلے کیا ہے، جسکی سیاست میں دلچسپی ہے اور وہ ریاست کے بڑے رہنماؤں کو شکست دینے کی کوشش کرتی ہے۔

 رچا چڈا کی اس فلم کے ٹریلر میں ایک دلت لڑکی کی کہانی کو دیکھایا گیا ہے۔ جو تمام جدوجہد کے بعد وزیراعلی بنتی ہے۔ ٹریلر کو دیکھنے کے بعد فینس خوب ردعمل دے رہے ہیں۔

رچا کی فلم میڈم چیف منسٹر کے ٹریلر میں مندر میں صرف اعلی ذات کے لوگوں کے داخلے کو لیکر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ ٹریلر کا اختتام رچا چڈا کے زبردست ڈائیلاگ سے ہوتا ہے۔ وہ اسٹیج سے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہے۔ تمہاری آواز اٹھانے سے، تمہاری خدمت کرنے سے، دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

فلم میڈم چیف منسٹر میں رچا مرکزی کردار میں ہے۔ اس فلم کی ہدایت سبھاش کپور نے کی ہے۔ انہوں نے اسکی کہانی بھی لکھی ہے۔ بتادیں کہ سبھاش کپور نے فلم جولی ایل ایل بی، کی بھی ہدایت کی تھی۔ فلم میں رچا چڈا کے علاوہ مانو کول، سوربھ شکلا، اکشے اوبرائے  ہیں۔ فلم کو ٹی سیریز فلمز اور کنگرا ٹاکیز نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس سے پہلے ڈسمبر میں ریلیز ہوئی فلم شکیلا میں بھی رچا نظر آئی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک اڈلٹ اسٹار کا رول کیا تھا۔ اس فلم میں انکے ساتھ ایکٹر پنکج ترپاٹھی بھی تھے۔

رچا چڈا کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو امرتسر ، پنجاب میں ہوئی۔ رچا نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ اور پھر تھیٹر کیا۔ انہیں فلم فقرے سے پہچان ملی۔ ڈیبیو رول کے بعد وہ کامیڈی فلم اوئے لکی! لکی اوئے میں کام کیا۔

چڈا کو بھارت رتن ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا ہے۔ رچا کو یہ ایوارڈ مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کیشاری نے ہندوستانی سنیما میں انکے شراکت کے لیے دیا ہے۔

رچا چڈا نے اب تک کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں اوئے لکی! لکی اوئے، بنی اینڈ ببلو، گینگس آف واسے پور، فقرے، شارٹس، گولیوں کی راس لیلا رام۔لیلا، جیسے کئی فلمیں شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like