Type to search

ٹی وی اور فلم

رچا چڈا کو بھارت رتن ڈاکٹر امیبڈکر ایوارڈ

رچا چڈا بھارت رتن

فلمی ڈسک،19 نومبر(ذرائع) بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا کو بھارت رتن ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا ہے۔ رچا کو یہ ایوارڈ مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کیشاری نے ہندوستانی سنیما میں انکے شراکت کے لیے دیا ہے۔ راج بھون میں منعقد پروگرام میں رچا کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ اس ایوارڈ تقریب میں صرف 25 لوگ ہی مدعو تھے۔

بتادیں کہ رچا چڈا کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو امرتسر ، پنجاب میں ہوئی۔ انکے والد ایک منیجمنٹ فرم کے مالک ہیں اور ان کی والدہ دہلی یونیورسٹی کے پی جی ڈی اے وی کالج میں پروفیسر ہے۔ رچا نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی۔ اور پھر تھیٹر کیا۔ انہیں فلم فقرے سے پہچان ملی۔ ڈیبیو رول کے بعد وہ کامیڈی فلم اوئے لکی! لکی اوئے میں کام کیا۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق رچا نے اس ایوارڈ کے ملنے پر کہا، میں بہت خوش ہوں۔ یہ اعزاز میرے دل کے بہت قریب رہے گا۔ کیونکہ جسکا کوئی گاڈفادر نہیں ہے۔ اسکے لیے ہر کامیابی قیمتی اور محنت کی کمائی ہوتی ہے۔ یہ ایوارڈ میرے خوابوں پر میرے یقین کو دہراتا ہے۔ ایک فنکار کا کام تفریح کرنے سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ سماج کو اوپر اٹھائیں۔

بتادیں کہ اداکار سنیل شیٹی کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئے تھے۔ رچا کے ساتھ دیگر شخصیات کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

بتادیں کہ رچا چڈا اپنے بوائے فرینڈ علی فضل سے شادی کو لیکر بحث میں ہے۔ دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اور اس سال اپریل میں شادی کرنے والے تھے۔ لیکن کورونا کی وجہ شادی ملتوی ہوگئی۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رچا آخری بار کنگنا کے ساتھ پنگا میں نظر آئی تھی۔ وہ جلد ہی فقرے 3 میں نظر آنے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like