Type to search

صحت

کھٹی ڈکار سے کیسے ملے گی نجات

کھٹی ڈکار

کھٹی ڈکار سے نجات کے لیے بس یہ صحت بخش مشروب پی لیں،

رسوئی کی چیزیں ہی آئیں گی کام


ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کھٹی ڈکار : اکثر ہم دعوتوں میں جو اچھا لگے کھا لیتے ہیں، اور پھر دوسرے دن سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ گیس اور کھٹی ڈکار آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

 

 

 

 کھٹی ڈکار آتی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے پیٹ سے خراب گیسس یا مادہ اٹھ کر منہ کی طرف آرہا ہے اور منہ میں کیسلا محسوس ہونے لگتا ہے۔

 

 

 

اکثر کھانا کھانے کے بعد ہمیں ڈکار آتے ہیں اس کی وجہ ہے ہم جو چیز کھاتے ہیں اس کے ساتھ ہوا بھی ہمارے پیٹ میں جاتی ہے اور وہی پھر ڈکار کی صورت میں باہر آتی ہے۔

 

بتادیں کہ کھانا کھانے کے ساتھ چند کیوبک سینٹی میٹر ہوا بھی پیٹ کے اندر جاتی ہے اور معدہ ہوا کی اتنی بڑی مقدار کو اندر نہیں رکھ سکتا اس لئے ہوا منہ کے راستے ڈکار کی صورت میں واپس ہوتی ہے۔

 

کھٹی ڈکار کی اہم وجہ پیٹ میں ایسڈک گیس کا بننا ہے۔ کھٹی ڈکار آنے پر اکثر ہی گھریلو نسخے کی مدد سے اسے دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

 

 

 

 

اکثر زیادہ ڈکار پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے آتی ہیں کیونکہ پیٹ کھانے کو ہضم نہیں کر رہا ہوتا اور معدہ کھانے سے اتنا بھر چکا ہوتا ہے کہ اب ہوا کا اندر گُزر مشکل ہو جاتا ہے اور یوں ڈکار آتے ہیں۔

اور ایسی صورت میں کھٹے ڈکار بھی آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو متلی اور قے بھی آنے لگتی ہے

 

یہاں بھی کچھ ایسی ہی ڈرنکس دی گئی ہے جو کھٹی ڈکار کے مسئلے سے چھٹکارا دلا سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں ان ڈرنکس کے بارے میں۔

 

 

 

کھٹی ڈکار کے لیے ڈرنکس

ادرک کا مشروب

ادرک کے استعمال سے گیس، کھٹی ڈکار اور بلواٹنگ کے مسئلے سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ ادرک کا استعمال پیٹ کے درد میں بھی آرام دیتا ہے۔

اس مشروب کو بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں ادرک کا چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے ابالے، مشروب ابل جانے پر چھانے اور ہلکا گرم ہی استعمال کریں۔

 

کھٹی ڈکار سے چھٹکارا پانے کے لیے ادارک کے مشروب کو بنا کر پیا جاسکتا ہے۔ ادرک معدے کے پٹھے (گیسٹرو انسٹینل مسلز) کو آرام پہنچانے میں مددگار ہے۔

 

 

 

 

سونف کی چائے

آیورویدک خصوصیات سے بھرپور سونف صحت کے لیے بہت اچھی ثابت ہوتی ہے۔ خاص طور پر اس کا حیرت انگیز اثر معدے پر نظر آتا ہے۔ اس کی وجہ سے سونف کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہاضمہ بہتر کرنے اور کھٹی ڈکار سے نجات کے لیے سونف کے بیجوں کو پانی میں 10 منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر پی لیں۔ کھٹی ڈکار سے نجات ملے گی۔

 

 

 

 

الائچی

پیٹ کے مسائل میں الائچی میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ الائچی کو گرم پانی میں ابال کر پی لیں یا اسے کچی کھا لیں۔

الائچی کو پانی میں 5 سے 10 منٹ تک ابالیں اور شہد ڈال کر پی لیں۔

بدہضمی کے مسئلے میں بھی الائچی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ معدے کو ٹھنڈا کرنے اور درد کو دور کرنے میں موثر ہے۔

 

 

 

 

¬کیوں آتے ہیں کھٹے ڈکار؟

ڈکاروں کی زیادہ تعداد کی ایک اور وجہ ہماری چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی مقدار کا بڑھنا اور کھٹے ڈکاروں کا آنا ہے۔”

 

کارآمد ہوگی پودینے کی چائے

پودینے کی چائے بناکر استعمال کرنے سے کھٹے ڈکار سے مدد ملے گی، لیکن اس میں شکر نہ ڈالیں، کالا نمک ڈال کر پی لیں، چند منٹ تک زبان کا مزہ خراب رہے گا مگر کھٹی ڈکاروں کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

 

 

 

پیاز کا پانی

معدہ جلدی ٹھیک ہونے کے لیے پیاز کے پانی کو لیموں کے رس کے ساتھ دو چمچے پی لیں، اور ممکن ہے کہ قے بھی ہو جائے،

مگر فوری آپ کو ریلیف ملے گا کیونکہ پیاز کے رس میں تیزی اینٹی بیکٹریل کی ہے جس کو پینے سے جلدی ہی فائدہ ہوتا ہے۔

 

 

لیموں بھی فائدے مند

لیموں رس پیئیں یا پھر اس کو چھلکوں سمیت چبا کر کھائیں یہ دونوں طرح فائدے مند ہے، لیموں تیزابیت کو دور کر نے میں مدد دیتا ہے،

اس سے نہ صرف آپ کے معدے میں جلن ختم ہوگی بلکہ کھانا بھی جلدی ہضم ہو جائے گا۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )