Type to search

ٹی وی اور فلم

دلچسپ ہے زرین خان کی نئی فلم ۔ ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے

فلمی ڈسک،12 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زرین خان اور ابھمنیو جھا اسٹارر فلم ہم بھی اکیلے، تم بھی اکیلے کئی وجہوں سے بحث میں ہے۔ ہریش ویاس کی ہدایتکاری میں بن رہی فلم کا ورلڈ پریمیئر ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوگا، خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلی ایسی بالی ووڈ فلم ہونے جارہی ہے جسکے اہم کردار ہم جنس پرست ’گے‘ اور لیسبین ہونگے۔

نیویارک میں فلم کے پریمیئر سے بے حد خوش ہے زرین

اس فلم کی اسکرینینگ 22 نومبر کو مین ہیٹن میں ہوگی۔ زرین خان اس فلم کے پریمیئر کو لیکر کافی پرجوش ہے۔ زرین خان نے بتایا کہ میں اس وقت بہت پرجوش ہوں کہ ہماری فلم کا پریمیئر نیویارک میں ہورہا ہے۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ اس فلم کو سبھی پسند کریں گے اور یہ سبھی کو اتنی ہی پسند آئے گی جتنی ہمیں اسے بنانے میں آیا ہے۔

غور طلب ہے کہ فلم ایشیا سے منتخب ہوئی دس اسکرپٹس میں شمار ہے اور ہندوستان میں یہ فلم اگلے سال ویلینٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔ بتادیں کہ ویلینٹائن ڈے کے موقع پر امتیاز علی کی فلم آج کل بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم میں کارتیک اور سارہ علی خان جیسے ستارے نظر آئیں گے۔

فلم کے پریمیئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انشومن نے کہا کہ یہ فلم پیار اور دوستی ایک نئے طریقے سے تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اور یہ اس جگہ سے بہتر کیسے ہوسکتا جہاں سب سے زیادہ ایل جی بی ٹی کیو آبادی رہتی ہے۔ اس فلم کے سہارے ہم اس کمیونٹی کے وجود کو بھی منانے کی بھی کوشش کریں گے۔ میں بہت پرجوش ہوں وہاں موجودہ سامعین کے ردعمل کو لیکر۔ یہ فیسٹیول 24-20 نومبر تک ہوگا۔

 

Tags:

You Might also Like