Type to search

ٹی وی اور فلم

رانی مکھرجی نے ہچکی فلم کے لیے جیتا موسٹ انفلوینشیل پرسنالٹی ایوارڈ 

فلمی ڈسک، 12نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک بار پھر اپنے ٹیلینٹ کو ثابت کر کے دیکھا دیا ہے- ایک وقت پر بہترین کامیاب ہیروئین کی لسٹ میں ٹاپ رہی رانی کو حال ہی میں سب سے بااثر شخصیت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے- انہیں یہ ایوارڈ فلم ہچکی کے لیے ملا ہے-

ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں منعقد ایک ایوارڈ شو میں رانی کو دی موسٹ انفلوینشیل پرسنالٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ، انہیں یہ ایوارڈ سدھارتھ ملہوترا ہدایت کار فلم ہچکی میں بہترین اداکاری کے لیے ملا ہے- ہچکی ملک-وبیرون ملک میں کافی کامیاب رہی تھی- فلم نے تقریبا 250 کروڑ کا باکس آفس کلکشن کیا تھا-

ایک آفیشل بیان دیتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ موسٹ انفلوینشیل سنیما پرسنالٹی کہا جانا میرے لئے باعث عزت ہے۔ بطور ایکٹر میں لکی ہوں کہ مجھے ایسی فلمیں کرنے کا موقع ملتا ہے، جن سے میں متاثر ہوتی ہوں اور جسے سبھی لوگ دیکتھے ہیں، کچھ فلمیں ایسی بھی ہیں جو بحث کا موضوع بن جاتی ہے اور سماج میں بدلاؤ بھی لاتی ہے، مجھے ایسی فلمیں کچھ زیادہ پسند ہیں جو لوگوں کے دل اور دماغ میں بدلاؤ لاتے ہیں، اور اس دنیا کے بارے میں سوچنے کے طریقے کو بدلتے ہیں-

انہوں نے آگے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اس چیز کو آواز دوں، بڑھاو دوں جو میرے آس پاس ہور ہی ہے- فلم کا مثبت پیغام دنیا کے شائقین، طلبا، اساتذہ اور خاص طور پر ٹاریٹ سنڈروم سے متاثرہ لوگوں کے لئے ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رانی جلد ہی یش راج فلمز کی مردانی  2 میں نظر آئیں گی، یہ 2014 میں آئی مردانی کی سیکوئل ہے- فلم میں رانی شیوانی شیواجی رائے کے رول پلے کررہی ہیں- یہ فلم 13 ڈسمبر 2019 کو ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like