Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے بارے میں یامی گوتم نے بتائی کڑوی بات

فلمی ڈسک، 15نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ یامی گوتم نے اپنے کیریئر میں “وی ڈونر” ، قابل، اور “اوری” دی سرجیل اسٹرائیک، جیسی ہٹ فلمیں دی ہے، اور انکا ماننا ہے کہ بالی ووڈ میں اکیلے اپنے دم پر کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہے، یہ پوچھے جانے پر کہ اسٹارڈم انہیں کیسا لگتا ہے-

یامی نے میڈیا سے کہا، مجھے پتہ ہے کہ میں کیسے ایک اداکارہ کے طور پر بہترہوئی ہوں- میں نے وکی ڈونر ، بدلہ پور، قابل اور سرکاری جیسی فلمیں کی- سرکار ہٹ نہیں رہی، لیکن یہ فلم میرے لیے خصوصی رہے گی کیونکہ اس میں امیتابھ بچن تھے، اوری- دی سرجیکل اور اب بالا بھی میرے لیے بہت بڑی فلم رہی-

یامی نے کہا ظاہری طو پر میں بہتر ہوئی ہوں، لیکن میں نہیں سمجھتی کہ میں اسٹار ہوں، میں ابھی ایک پہاڑی، چندی گڑھ کی لڑکی ہوں، اور مجھے اپنے بارے میں یہ چیز بہت اچھی لگتی ہے، فلم میرے پوری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے، اور میں اسکے لیے شکر گذار ہوں، بالی ووڈ میں اکیلے اپنے دم پر کچھ بننا آسان نہیں ہے-

انہوں نے کہا، ملک میں بہت سارے باصلاحیت لڑکے اور لڑکیاں ہیں جنہیں شاید اب تک موقع نہیں ملے، میں خوش ہوں کہ مجھے اس طرح کی اچھی اسکرپٹ پر فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے-

یامی گوتم  کی پیدائش 28 نومبر 1988 کو  ہماچل پردیش میں ہوئی-  یامی کے والد مکیش گوتم نیوز چینل کے کنوینر ہیں، یامی پہلے آئی اے ایس افسر بننا چاہتی تھی- کیونکہ وہ پڑھائی میں اچھی تھی، انہوں نے دوردرشن کے سیریل چاند کے پار چلو ” سے کیریئر کی شروعات کی- وہ کلرس چینل پر آنے والے یہ پیار نہ ہوگا کم سے مشہور ہوئی-

Tags:

You Might also Like