Type to search

ٹی وی اور فلم

بیونسے جیسی پاپ اسٹار بننا چاہتی ہے بالی ووڈ سنگر شلمالی کھولگڑے

فلمی ڈسک، 16نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس دور میں ہر سنگر کے لیے پاپ اسٹار بیونس جیسا ایک خواب کی طرح ہے- لیکن ایک بالی ووڈ سنگر ایسی ہی ہے جو سچ میں بیونسے بننے کی راہ پر چل پڑی ہے- حال ہی میں فلم بالا میں اپنی آواز کا جادو چلانے والی شلمالی کھولگڑے نے اپنے ایک انٹرویو می ںاس بات کو کہا- گلوکار شلمالی نے کہا کہ پاپ اسٹار بیونسے جیسی بننا چاہتی ہے-

شلمالی نے کہا، میں ایک پاپ اسٹار بننے کی خواہش رکھتی ہوں جو کہ ہمارے یہاں ہندوستان میں بہت زیادہ نہیں ہے- میرا سب سے بڑا خواب یہ بننا ہے- ہم بیونسے کی تعریف کرتے ہیں کہ جب انہوں نے فلموں کی ہیں تو وہ ایک سنگر کے طور پر اپنے اسٹیج مظاہرے کے لیے زیادہ جانی  جاتی ہے، مجھے اداکاری سے پیار ہے، جب ناظرین میرے گانوں کو گاتے ہیں تب میں خود کو زندہ پاتی ہوں، میں سب کچھ کرنا چاہتی ہوں، ہماری نسل میں کوئی پاپ اسٹار نہیں ہے، اور میں خود کو اس انداز میں دیکھ سکتی ہوں، میں تیاری کررہی ہوں-

انہوں نے کہا کہ انکی خواہش خود کو ایک پاپ اسٹار کے طور پر دیکھنے کی ہے- شلمالی نے پنچابی گانوں کی مثال دیتےہوئے کہا، آپ بادشاہ ،دلجیت اور دیگر سبھی موسیقاروں کو ہی دیکھ لیجئے، وہ کسی بالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں ہے، اب تفریج کا پورا ماحول بدل رہا ہے، ہمیں پاپ اسٹار کے لیے ماحول بنانے کی ضرورت ہے-

2012 میں اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی شلمالی “بالم پچکاری” ، دارو دیسی اور لت لگ گئی اور دیگر سپر ہٹ گانوں میں اپنی آواز دے چکی ہیں-

Tags: