Type to search

ٹی وی اور فلم

کئی بار فیس ریجکشن کا سامنا کرچکی ہے ڈیزی شاہ

فلمی ڈسک،15نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ آج بالی ووڈ کا جانا مانا نام ہے، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب ڈیزی شاہ لگاتار فیس ریجکشن کا سامنا کررہی تھی۔ ڈیزی شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کئی بار ریجکٹ کردیا گیا تھا۔ اور وہ یہ سن کر چونک گئی تھی کیونکہ انہیں اسکی بالکل امید نہیں تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزی شاہ نے کہا، میں ابھی بھی اسکی وجہ تلاش رہی ہوں کہ مجھے بیک ٹو بیک ریجکشن کیوں مل رہا ہے۔ ڈیزی نے کہا، یہ لمبے وقت سے ہو رہا تھا۔ کچھ لوگ ٹیسٹ لینے کے بعد کہتے تھے ہم آپ سے رابطہ کریں گے، لیکن اسکے بعد کوئی رابطہ نہیں کرتا تھا۔ جب بھی مجھے ریجکٹ کیا گیا ہے، مجھے کوئی ٹھوس وجہ نہیں دیی گئی۔

ڈیزی نے کہا، مجھے ابھی تک نہیں پتہ چلا کہ وہ کیا تھا جو میری طرف سے غلط ہورہا تھا۔ یا اب ایسا کیا ہے جو صحیح کررہی ہوں۔ یہ ایک بڑا سوال ہے اور میں آج بھی اسکا جواب تلاش کررہی ہوں۔ اگر ان سوالوں کا جواب مجھے مل جائے گا تو میں اپنی زندگی اور کیریئر کو اپنے لیے بدل سکتی ہوں۔

کیا تھی فیس ریجکشن کی وجہ؟

اداکارہ نے کہا، اگر کسی کو لگتا ہے کہ انکی فلم کے لائق نہیں ہوں تو میں خود پر اور زیادہ کام کرتی ہوں۔ میں یہ یقینی کرتی ہوں کہ وہ مجھ میں وہ صلاحیت دیکھیں اور مجھے سلیکٹ کریں۔ اپنے اوپر محنت کرنے کے بعد میں اس رول کے لیے فٹ بیٹھونگی۔

ڈیزی سے جب پوچھا گیا کہ فلم انڈسٹری میں اچھا کنکشن ہونے کے بعد آرام سے کام مل جاتا ہے۔ اسکے جواب میں اداکارہ نے کہا، یہ میرے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے۔ کیونکہ کنکشن بنانے میں خود کو بہت کمزور مانتی ہوں۔ میرے لیے کسی کو یہ بتانا مشکل ہو جاتا ہے کہ میں آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، میں اس سے نکلنے کی کوشش کررہی ہوں۔ اور یہ میری سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے میں دور کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

ڈیزی شاہ کی پیدائش مہاراشٹرا کے ممبئی میں25 اگسٹ  1984 کو ہوئی۔ ڈیزی شاہ نے اپنے کیریئر کی شروعات 2010 میں تامل فلم وندے ماترم سے کی تھی۔ انہوں نے جئے ہو میں سلمان خان کے ساتھ اہم رول نبھایا تھا۔ اسکے علاوہ فلم پنک اور ہیٹ اسٹوری 3 میں بھی کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like