Type to search

تعلیم اور ملازمت

ملالہ یوسف زئی ہوئی گریجویٹ، بتائی مستقبل کی پلاننگ

malala-yousafzai-completed-her-degree-at-oxford-university

برطانیہ،19جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی ممتاز یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے فلسفہ ، سیاست اور معاشیات میں ڈگری مکمل کی۔ ملالہ آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں تعلیم حاصل کرتی تھی۔ انہوں نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کیں ، جس میں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک جشن منایا اور مستقبل کے لیے اپنی منصوبہ بندی کا خلاصہ کیا۔

ملالہ یوسفزئی (22) نے دو تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، آکسفورڈ میں اپنی فلسفہ ، سیاست اور معاشیات کی ڈگری پوری کی ہے۔ جسکی مجھے بہت ذیادہ خوشی ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ جشن مناتی دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے خاندان کے ساتھ کیک کاٹا۔ کیک میں لکھا ہوا ہے، ہپی گریجویشن ملالہ ۔ دوسری تصویر میں انکے چہرے پر بہت سارا کیک لگا ہوا ہے اور وہ مسکرا رہی ہے۔

بتادیں کہ امن کے لئے نوبل اعزاز سے نوازی گئیں ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی ایک فلم بننی ہے۔ جسکا نام ’’گل مکئی‘‘ ہے۔ اس فلم کا ڈائرکشن ایچ آئی امجد خان نے کیا ہے وہیں فلم کا پروڈکشن سنجے سنگلا کررہے ہیں۔

 

ملالہ یوسف زئی نے فوری مستقبل کے لیے اپنی منصوبہ بندی کا بھی خلاصہ کیا ۔ بہت سارا نیٹ فلکس، پڑھنا اور سونا، انہوں نے لکھا ، مجھے نہیں پتہ کہ آگے کیا ہے۔ ابھی کے لیے، یہ نیٹ فلکس ، پڑھنا اور سونا ہوگا۔ ملالہ کے اس پوسٹ پر اب تک 1.2 لاکھ لائیکس اور 15 ہزار بار ری۔ٹیوٹ کیا جاچکا ہے۔ دو ہزار سے ذیادہ لوگوں نے انکا گریجویشن ہونے کی مبارکباد دی تھی۔

 

سال 2014 میں ملالہ تعلیم کی وکالت کرنے کے لیے نوبل امن ایوارڈ پانے والی سب سے کم عمر کی پانے والی بنی۔ بتادیں کہ ملالہ یوسف زئی کی پیدائش 12 جنوری، 1997ء پاکستان میں ہوئی۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم کے لیے سرگرم کام کیا۔

 

سال 2014 میں 10 اکتوبر کو بچوں کی آزادی اور تمام بچوں کو تعلیم کے حق کے بارے جدوجہد کرنے پر انہیں نوبل امن انعام دیا گیا جس میں ان کے ساتھ  ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like