Type to search

صحت

امیونٹی بوسٹرکے لیے وٹامنس سے بھرپور غذا کا کریں استعمال

How to boost your immune system

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین سے پھیلے کورونا وائرس کے بعد ساری دنیا میں وبائی مرض تیزی سے پھیلا گیا اور اس وائرس کے ہزار لوگوں کی جان لے لی۔ ایسے میں ڈاکٹرس لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہے رہے ہیں۔ اور اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اور یہ وائرس کم عمر بچوں اور بڑھوں کو اپنا شکار جلدی بنا لیتا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر س اور ماہرین بتاتے ہیں کہ اگر ہم امیونٹی (قوت مدافعت) کو اچھا رکھیں گے تو یہ وائرس ان پر جلدی اثر نہیں کرئے گا۔تو ہمیں امیونٹی سسٹم کو بڑھاے کے لیے کام کرنا ہے۔

آئے بات کرتے ہیں ہم کس طرح سے امیونٹی کو بڑھاسکتے ہیں۔ امیونٹی سسٹم ایک ایسا سسٹم ہے جو کئی قسم کے باہری انفیکشن اور بیماریوں کی زرد میں آنے سے بچائے رکھتا ہے۔ جب بھی ہمارے جسم میں کسی قسم کی انٹی باڈیز داخل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ تب یہ امیونٹی سسٹم انہیں روکنے کے لیے مخالف عمل کرتا ہے اور ہمارے جسم کو انکی زرد میں آنے سے بچاتا ہے۔ حالانکہ اسکے لیے امیونٹی سسٹم کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے اور اسے مضبوط کرنے کے لیے ہم یہاں کچھ خاص غذا اور ٹپس آپ کو بتانے جارہے ہیں جسے آپ اپنی روٹین میں اپنا کر اپنی مزاحم صلاحیت کو مضبوط کرسکتے ہیں۔

 

پالک

اکثر ہری سبزیوں کو چھوڑ چکن، اور غیر ہری سبزیوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ لیکن ہری سبزی ہمیشہ آپ کے جسم کے لیے فائدے مند رہی ہے۔ پالک ہری پتے دار سبزیوں میں سے ایک ہی جیسے آپ سموتھ طور پر ڈرنک کے طور پر یا پھر جوس کے طور پر بھی پی سکتے ہیں۔ اس میں بھی وٹامن سی کی مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس لیے آپ بھی اسکا استعمال باقاعدگی سے کرسکتے ہیں۔

 

لہسن

لہسن صرف مسالے اور مزے کے لیے نہیں ہوتی ہے ۔ مردوں کے لیے لہسن جتنا فائدہ مند ہوتاہے۔ اتناہی امینو سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے بھی اسکا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اسکے لیے آپ صبح روز دو کچے لہسن کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ جو آپ کی امیونٹی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی آپ کو روز صبح سورج نکلنے کے بعد تھوڑی دیر تک سورج سے نکلنے والی کرنوں کے ذریعہ ملتیہے۔ سورج کو ہی وٹامن ڈی کا سب سے ذیادہ طاقتور ذریعہ مانا جاتا ہے۔ اسکے نام آپ کو کچھ دیگر غذائی اشیاء میں بھی اسکی مقدار ملتی ہے لیکن سورج کی روشنی کے مقابلے یا اتنی متاثر نہیں مانی جاتی۔ امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے وٹامن ڈی کا جذب بھی جسم کو بہت ضروری ہے اس لیے روز صبح سردیوں کے وقت کم سے کم 7 سے 8 منٹ تک دھوپ میں کھڑے ہوکر وٹامن ڈی حاصل کریں۔

 

پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کریں

پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بھی آپ کو امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے بہت ضروری مانا جاتا ہے اور اتنا ہی پروٹین باڈی بلڈنگ میں بھی کافی مدگار ثابت ہوتی ہے۔ اسکے لیے آپ انڈے کا استعمال کرسکتے ہیں جو فعال طور پر آپ کی مدد کرئے گا۔

 

لال گوشت

اگر آپ نان ویج کھاتے ہیں تو آپ کے لیے لال گوشت سب سے بہترین آپشن ثابت ہوگا جو آپ کے امیونٹی سسٹم کو بڑی تیزی سے پوسٹ کرئے گا۔  دراصل ریڈ میٹ میں زنک کی مقدار پائی جاتی ہے اور زنک مزاحم صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔

 

دہی کا کریں استعمال

دہی ایک ایسی غذا ہے جو ہٹ روز ناشتے کے طور پر بھی کھا سکتے ہیں یا ہمارے پیٹ کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں کئی قسم کی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اتنا ہی نہیں ، پیٹ میں اچھے بیکٹریا بناکر بھی یہ ہمارے امیونٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے آپ بھی باقاعدگی سے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )