Type to search

ٹیکنالوجی

ریل می فیٹنس بینڈ ’صحت‘ اگلے مہینے ہوگا لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریل می انڈیا کے ہیڈ مادھو سیٹھ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ہی فیٹنس بینڈ لانچ کیا جائے گا۔ انکی طرف سے یہ اعلان آسک مادھو سیریز کے 13ویں قسط میں کیا گیا ہے۔ اسی سیریز کے لیٹسٹ اپ ڈیٹ میں ہی سامنے آیا ہے ریڈمی کا بجٹ فیٹنس بینڈ اگلے مہینے ہی انڈین مارکیٹ میں اتارا جاسکتا ہے۔ پچھلے دنوں اس بینڈ سے جڑا ٹریزر بھی شیئر کیا گیا تھا۔

کمپنی کی طرف سے پچھلے مہینے لانچ ایونٹ کو لیکر بھی اشاروں میں کچھ تفصیلات شیئر کیے جاتے رہے ہیں ، ایسے میں فیٹنس بینڈ سے جڑی معلومات حیران کرنے والے نہیں ہے۔ آسک مادھو، کے 14 قسط میں ریل می کے ہیڈ نے کنفرم کیا ہے کہ ریل می ایکس ٹی 50 5 جی ہندوستان میں لانچ نہیں کیا جائے گا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریل می کے فیٹنس بینڈ کو ہندوستان میں فروری میں لانچ کیا جائے گا۔ حالانکہ انہوں نے اس ویریبل کی لانچ ڈیٹ نہیں بتائی ہے۔

ریل می 5آئی لانچ کے دوران سیٹھ کی طرف سے پیلے رنگ کا ریل می فیٹنس بینڈ شوکیس کیا گیا، جس میں روایتی گھڑی کلب دیا گیا ہے اور سیدھے طور پر کمپنی اسے مارکیٹ میں پہلے سےموجود ژیوامی ایم آئی بینڈ کی ٹکر میں لانچ کرنے والی ہے۔ ویبو پر اب ایک تصویر سامنے آئی ہے۔ جس میں ریل می فیٹنس بینڈ کا آفیشل پوسٹر نظر آرہا ہے۔ سامنے آیا ہے کہ اس فیٹنس بینڈ کا نام کمپنی نے ریل می صحت رکھا ہے۔

Tags:

You Might also Like