Type to search

اسپورٹس

اب سری لنکا کے بعد ، بی سی سی آئی نے مسنوخ کیا ٹیم ویراٹ کا ایک اور دورہ

bcci

اسپورٹس ڈسک،12جون(بھاشا) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کوویڈ 19 وبا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اگسٹ میں زمبابوے کے مختصر دورے کو منسوخ کردیا۔ اس فیصلے کی امید تھی کیونکہ اتوار کو سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کا جون ۔ جولائی میں محدود اووروں کا دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری اجے شاہ نے ایک بیان میں کہا، ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کوویڈ 19 وبا کے موجودہ خطرے کو دیکھتے ہوئے سری لنکا اور زمبابوے کا دورہ نہیں کرئے گا۔ شاہ نے کہا، ٹیم انڈیا کو 24 جون 2020 سے تین ونڈے اور اتنے ہی ٹی 20 کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا تھا جبکہ زمبابوے میں 22 اگسٹ 2020 سے تین ونڈے کی سیریز کھیلنی تھی۔ ہندوستان میں اب تک تین لاکھ کرورنا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں اور 8500 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ہندوستانی ٹیمنے ابھی تک ٹریننگ شروع نہیں کی ہے اور جولائی سے پہلے کیمپ لگنے کا امکان بھی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں کو میچوں کے لیے تیار ہونے کے لیے قریب چھ ہفتے لگیں گے۔ شاہ نے ریلیز میں بورڈ کے قدم کو دہرایا کہ وہ ٹریننگ کیمپ تبھی منعقد کرئے گا جب ایسا کرنا محفوظ ہوگا۔ اسکے مطابق بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کے لیے کیمپ تبھی منعقد کرئے گا جب باہر ٹریننگ کرنا پوری طرح سے محفوظ ہوگا۔

Tags:

You Might also Like