Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی کا خاص چارجر، فون ہی نہیں لیپ ٹاپ بھی کرے گا چارج

ٹیکنالوجی ڈسک، 8فروی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیوامی کی 100 واٹ فاسٹ چارجینگ ٹیکنالوجی کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے- اس درمیان ژیوامی نے 65 واٹ یونیورسل ٹائپ-سی چارجر لانچ کیا ہے- جو کہ کئی ڈیوائس کو سپورٹ کرئے گا- ژیوامی کا یہ 65 واٹ یونیورسل ٹائپ-سی چارجر نے صرف اسمارٹ فون کو چارج کرئے گا، بلکہ لیپ ٹاپ، ٹیب لیٹس ، اور یو ایس بی ٹائپ – سی کو سپورٹ کرنے والے دوسرے گیمنگ ڈیوائس کو بھی چارج کرئے گا-

ژیوامی کا یہ گیجٹ اپنے پچھلے ورژن کے مقابلے ذیادہ کمپیکٹ ہے، جو کہ اسے زیادہ پورٹیبل بناتا ہے- ژیوامی کا کہنا ہے کہ 65 واٹ یونیورسل ٹائپ – سی چارجر اپنے پچھلے آفرینگ کے مقابلے 27 فیصدی چھوٹا ہے- کمپنی 65 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ یو ایس بی چارجر 65واٹ فاسٹ چارجر ورژن (2اے 1سی) بھی آفر کر رہی ہے-، جس میں 2 یو ایس بی ٹائپ – اے او رایک ٹائپ – سی پورٹ دیا گیا ہے- جس سے ایک بار میں کئی ڈیوائس چارج کرسکتے ہیں-

ژیوامی کے اس خاص چارجر سے اپیل کا 13 انچ میک بک پرو قریب 1 گھنٹے اور 50 منٹ میں فل چارج ہوجاتا ہے- جبکہ 15.6 انچ ڈسپلے والا ژیوامی نوٹ بک 2 گھنٹے 25 منٹ میں فل چارج ہوجاتا ہے- اسکے علاوہ ٹائپ – سی پوٹ آئی فون 11 سیریز کے لیے 18 واٹ فاسٹ چارجینگ دستیاب کرسکتی ہے- اگر اسمارٹ فون کی بات کریں تو ژیوامی کا یہ چارجر ریڈ می کے20 پرو کو ایک گھنٹے اور 40 منٹ میں فل چارج کردیتا ہے- وہیں آئی فون 11 اس چارجر سے 2 گھنٹے اور 50 منٹ میں چارج ہوجاتا ہے- آئی پیڈ پرو چارجر سے دوگھنٹے اور 28 منٹ میں، چارج ہوجاتا ہے-

Tags:

You Might also Like