Type to search

وائرل

قیمتی ٹی وی: 24 کیرٹ سونے کی ٹی وی دیکھ آپ بھی رہے جائیں گے حیران

وائرل،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ نے ٹی وی تو بہت دیکھے ہونگے لیکن کیا آپ نے کبھی 24 کیرٹ گولڈ کی ٹی وی دیکھی ہے- حال ہی میں برطانیہ کی کمپنی نے ایک ایسا ہی ٹی وی لانچ کیا ہے- آپ کو بتادیں کہ یہ ٹی وی ایکوا ویژن نام کی ایک برٹش کمپنی نے بنائی ہے- یہ کمپنی اسی طرح کے لگژری ٹی وی بناتی ہے- کمپنی نے ہیروڈس نام کے ایک نائٹس برج اسٹور میں سونے سے جڑے اس ٹی وی کی فروخت کے لیے رکھا ہے-

یہ ہے اسکے بہترین فیچرس
یہ ٹی وی نہ صرف کھرے سونے سے بنی ہے، بلکہ اسکے خصوصیات بھی بے حد لاجواب ہے- اس میں ایل سی ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے، اسکی سب سے خاص بات یہ ہے کہ 100 انچ کی یہ ٹی وی واٹر پروف ہے- اسکے ساتھ ہی اس میں 4کے ڈیفینیشن ہے جو بہتر اور کلیئر تصویروں کا تجربہ دیتی ہے- اس ٹی وی کا ساؤنڈ سسٹم بھی بے حد جاندار ہے-

اس ٹی وی کی قیمت 108000 پاؤنڈ بتائی جارہی ہے- جسکا مطلب ہے ہندوستانی کرنسی کے مطابق اسکی قیمت تقریبا 1 کروڑ ہوگی- یہ ٹی وی امیروں کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی ہے- آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ پہلے جہاں تکنیکی کا غلبہ تھا اب وہیں ترقی کا وقت ہے- لوگ اب ٹیکنالوجی میں ترقی ڈھونڈنے کے ساتھ ہی اپنا معیار بھی برقرار رکھنا پسند کرتے ہیں-