Type to search

اسپورٹس

ٹری ٹی20 سیریز: مندھانا کی بہترین انگیز بھی نہیں ٹال سکی ہندوستان کی دوسری ہار

آٹو ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ٹرائی ٹی 20 سیریز میں جمعہ کو ہندوستان کو چار وکٹ سے ہرا دیا- انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے ٹاس جتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو 20 اوور میں چھ وکٹ پر 123 رن پر روک دیا- اسکے بعد 18.5 اووروں میں چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا- ہندوستانی ٹیم کی یہ ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری ہار ہے-

ہندوستان اور انگینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان (سہ فریقی) ٹری نیشن ٹی 20 سیریز کا چوتھا مقابلہ جمعہ کو میلبورن میں کھیلا گیا- انگلینڈ کی طرف سے نتالی شیور نے 38 گیندو پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رن بنائے- فران ولسن 20 رن پر ناٹ آوٹ رہی- ہندوستان کی طرف سے راجیشوری نے 23 رن دے کر تین وکٹ لیے-

ا س سے پہلے ہندوستانی ویمن ٹیم اوور میں چھ وکٹ پر 123 رن ہی بنا سکی- اسکی اور سے سمرتی مندھانا نے 45 رن کی انگیز کھیلی – جمیما روڈریگس نے 23 اور کپتان ہرمنپریت کور نے 14 رن بنائے، انگلینڈ کی طرف سے آنیہ شربسول نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے تین وکٹ لیے- شربوسل کے علاوہ کیتھرین برنٹ نے دو وکٹ لیے-

Tags:

You Might also Like