Type to search

بزنس

اے ٹی ایم سے نہیں نکلا کیش لیکن اکاونٹ سے کٹ گئے پیسے، تو کیا کرنا چاہیے؟

اے ٹی ایم سے پیسے

بزنس ڈسک، 15 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اس میں کوئی شک نہیں کہ اے ٹی ایم (آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین) ہماری زندگی کو آسان بناتے ہیں۔ لوگ نقدی کے لیے بینکوں میں لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی بھول چکے ہیں۔

چند منٹوں میں ہی اے ٹی ایم سے آسانی سے کیش نکال لیا جاتا ہے، حالانکہ ہاں، کبھی کبھی یہ اے ٹی ایم ہمیں مشکل میں بھی ڈال دیتے ہیں-

کئی بار آپ نے سنا ہوگا یہ خود آپ بھی اس طرح کے مسئلہ سے پریشان ہوئے ہونگے کہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے وقت کیش نکلے بنا ہی آپ کے اکاؤنٹ سے پیسے کٹ گئے-

ایسے حالات میں گراہک گھبرا جاتے ہیں کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اس مسئلہ کو لیکر کہاں شکایت کرنی ہے اور اسکا حل کیسے ہوگا-

اگر اے ٹی ایم سے کیش نکالتے وقت پیسے نکلے بنا ہی آپ کے کھاتے سے پیسے کٹ ہوجاتے ہیں تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے-

دراصل کئی بار تکنیکی مسائل کی وجہ سے ایسا ہوجاتا ہے- یہ پیسہ واپس کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کے لیے ایک وقت کی حد طے کی ہے-

آر بی آئی کے مطابق سبھی بینکوں کو ڈیبٹ کیے گئے روپے 5 ورکنگ دنوں کے اندر کریڈیٹ کرنا ہوتا ہے- اس رول کی خلاف ورزی کرنے پر بینک کو ہر دن 100 روپے کا جرمانہ دینے کا اصول بنایا گیا ہے-

ان چیزوں کو یاد رکھیں
نقد رقم نکالتے وقت، اے ٹی ایم میں ٹرانزیکشن پورا نہ ہونے پر فوری وتھڈرال کا نوٹیفیکیشن چیک کریں-
فوری اپنے بینک میں جمع رقم کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہیئے اور یقینی کرنا چاہیئے کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسے کٹے ہیں یا نہیں-
اگر اے ٹی ایم سے کیش نکالے بنا ہی کھاتے سے روپئے کٹ گئے ہیں تو 5 دنوں تک انتظار کرنا چاہیئے- زیادہ تر ایسا دیکھا جاتا ہے کہ پانچ دنوں میں ہی پیسے اکاؤنٹ میں واپس آہی جاتے ہیں-
ٰپانچ دن گذرجانے کے بعد بھی اگر پیسے کھاتے میں واپس نہیں آئے تو آپ بینک کی شاخ میں ٹرانزیکشن فیل ہونے کی شکایت کرسکتے ہیں-
اگر بینک میں شکایت کرنے کے 30 دنوں تک آپ کے کھاتے میں پیسے واپس نہیں ہوتے ہیں شکایت کے ازالے کے محکمے کے سینئر افسر سے شکایت کر سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like