Type to search

بزنس

اے ٹی ایم فراڈ پر لگام کی کوشش، 6 سے 12 گھنٹے کے بعد دوبارہ نکال پائیں گے پیسے؟

اے ٹی ایم سے پیسے

ہائی لائٹس

بینکرس کی کمیٹی نے 2 اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کے درمیان میں 6 سے 12 گھنٹے کا وقت رکھنے کے لیے کہا۔

اگر یہ تجویز مان لیا جاتا ہے تو آپ مقررہ وقت تک اپنے اکاؤنٹ سے پیسے نہیں نکال پائیں گے۔

سال 19-2018 کے دوران دہلی میں 179 اے ٹی ایم فراڈ کیس درج کیے گئے۔

اے ٹی ایم فراڈ کے معاملے میں پہلا نمبر مہاراشٹر کا ہے ، جہاں 233 مقدمات درج کیے گئے تھے۔


دہلی،27اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اے ٹی ایم دھوکہ دہی کو روکنےکے لیے دہلی اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی (ایس ایل بی سی) نے کچھ اقدامات تجویز کیے ہیں۔ کمیٹی نے 2 اے ٹی ایم ٹرانزیکشن کے درمیان میں 6 سے 12 گھنٹے کا وقت رکھنے کی تجویز دی ہے۔ اگر اس تجویز کو مان لیا جاتا ہے تو آپ مقررہ وقت تک اپنے اکاؤنٹ سے پیسے نہیں نکال پائیں گے۔ حالانکہ یہ شروعاتی سطح کی ہی تجویز ہے۔

 

دہلی ’ایس ایل بی سی’ کے کنوینر اور اورینٹل بینک آف کامرس کے ایم ڈی اور سی ای او مکیش کمار جین نے کہا، اے ٹی ایم سے ہونے والے زیادہ تر فراڈ رات کے وقت یعنی آدھی رات سے صبح سویرے تک ہوتے ہیں۔ ایسے میں اے ٹی ایم سے لین دین پر ایک خاکہ کھیچنا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس منصوبے پر پچھلے ہفتے 18 بینکوں کے نمائندوں کی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوا۔

 

سال 19-2018 کے دوران دہلی میں 179 اے ٹی ایم فراڈ کیس درج کیے گئے۔ اس معاملے میں دہلی ، مہاراشٹرا سے (233 اے ٹی ایم دھوکہ دہی کےمعاملے) صرف کچھ قدم ہی دور ہے۔ حال کے مہینوں میں کارڈ کی کلونینگ کےمعاملے بھی سامنے آئے ہیں جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری شامل تھے۔ سال 19-2018 میں ملک بھر میں فراڈ کے معاملے بڑھ کر 980 ہوگئے۔ اس سے پہلے سال ان معاملوں کی تعداد 911 تھی۔

Tags:

You Might also Like