Type to search

ٹی وی اور فلم

کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا مثبت، بی ایم سی نے کہا – دونوں نے اصول توڑے

کرینہ کپور

فلمی ڈسک، 14 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اس بات کی معلومات نیوز ایجنسی اے این آئی نے یہ دی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے، ‘کرینہ کپور خان اور امریتا اروڑا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دونوں نے کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی پارٹیوں میں شامل ہوئی تھی-

 

بی ایم سی نے ان سب لوگوں کے لیے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے ہیں جو ان دونوں کے رابطے میں آئے ہیں-

بی ایم سی (برہمان ممبئی میونسپل کارپوریشن) اس طرح اب ان سب لوگوں کو اپنا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا جو کرینہ اور امریتا کے رابطے میں آئے ہیں-

کرینہ کپور نے بھی خود کو کورونا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میرا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تمام طبی پروٹوکول کے ساتھ، میں نے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے- میں ان سب لوگوں سے ٹیسٹ کروانے کی گذارش کرتی ہوں جو میرے رابطے میں آئے ہیں- میرا خاندان اور اسٹاف دونوں ہی ڈبل ویکیسنیڈ ہے-

ان میں ابھی کوئی علامات نظر نہیں آرہے ہیں، شکر ہے کہ میں صحیح ہوں اور جلد ہی پوری طرح ٹھیک ہوجاؤنگی-
کرینہ کپور خان اور امریتا اچھی دوستے ہیں اور دونوں کو اکثر پارٹی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، بتادیں کہ کرینہ کپور اور امریتا کو حال ہی میں ریا کپور کی پارٹی میں دیکھا گیا تھا-

اس پارٹی میں ملائکہ اروڑا، کرینہ، مسبا گپتا بھی نظر آئی تھی- اس سے پہلے بھی کبھی خوشی کبھی غم کے 20 سال ہونے پر کرن جوہر کے گھر پر ایک پارٹی ہوئی تھی- جس میں ملائکہ ، عالیہ، کرشمہ کپور، ارجن کپور اور امریتا شریک ہوئے تھے-

Tags:

You Might also Like