Type to search

بزنس

بینک سے کٹے لیکن اے ٹی ایم سے نہیں نکلے پیسے تو آپ کو ملے گا معاوضہ

اے ٹی ایم سے پیسے

نئی دہلی،22ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینکوں کو ٹرن آرونڈ ٹائم (ٹی اے ٹی) کو لیکر نیا حکم جاری کیا ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں سے کہا ہے کہ ٹرانزکیشن فیل ہونے کے بعد طے وقت کے انددر اسے حل کیا جائے۔ ٹرانزکیشن فیل ہونے کے کئی طرح کی شکایتوں کو دیکھتے ہوئے بینک انکا نپٹانے میں جلدی کرے۔ اگر اسکے لیے گراہکوں کو کوئی معاوضہ بنتا ہے تو اس کی ادائیگی بھی وقت رہتے کیا جانا چاہیئے۔
آر بی آئی نے کہا کہ کسی بھی طرح کے مالی حرجانے کی ادائیگی کو خود ادارک لیتے ہوئے کرنا ہوگا، اسکے لیے بینکوں کو گراہکوں کی شکایت کا انتظار نہیں کرناہوگا۔
اسکے پہلے گذشتہ اپریل میں بھی مرکزی بینک نے ٹرن اراؤنڈ کو لیکر بھی قدم اٹھایا تھا تاکہ گراہکوں کی پریشانیوں کو سلجھا یا جاسکے۔ آر بی آئی کے پاس کئی شکایتیں آئی تھی جس میں کئی طرح کے پیمنٹ سسٹم کو لیکر گراہکوں نے پریشانیاں بتائی تھی۔
آر بی آئی نے کہا، سبھی طرح کے الیکٹرانک لین دین میں گراہکوں کی سہولیات بڑھانے کے لیے یہ ضروری تھا کہ ٹرن آرونڈ ٹائم کو ٹھیک کیا جائے ۔ گراہکوں کو فائدہ پہچانے کے لیے ہم نےمعاوضہ کی فراہمی کی ہے۔
ایک دن میں واپس آجائیں گے پیسے
آر بی آئی 8 طرح کے لین دین کے بارے میں پہچان کیا ہے۔ جس میں نئے قواعدلاگو کیا گیا ہے۔ ا س میں اے ٹی ایم سے لین دین ، محدود پیمنٹ سسٹم، یونیفائڈ پیمنٹ سسٹم اور پری پیڈ کارڈس سسٹم شامل ہے۔ ان ذرائع سے فیل ٹرانزیکشن کے بعد پر اب ایک دن کے بعد ہی پیسہ آٹو ریورس ہوجائے گا۔ پہلے یہ 5 دنوں تک کا تھا۔ آر بی آئی نے کہا کہ اگر وقت رہتے ریورسل نہیں ہوتا تو اس میں سے زیادہ تر معاوضہ 100 روپے کا طے کیا گیا ہے۔ آر بی آئی نے کہا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ گراہکوں کے اعتماد کو بڑھا سکے۔

Tags:

You Might also Like