Type to search

بزنس

بنا ڈیبیٹ کارڈ اے ٹی ایم سے کیش نکال سکیں گے ایس بی آئی صارفین

نئی دہلی،30اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ملک کے بڑے بینک گراہکوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے نئی سرویس کی شروعات کرہے ہیں- گراہکوں کو ڈیبیٹ کارڈ فراڈ سے بچانے کے لیے کینارا بینک نے پچھلے دنوں 10000روپے سے زیادہ کی رقم نکالنے کے لیے او ٹی پی ضروری کردیا ہے- حال ہی میں اے ٹی ایم سے کیش نکالتے وقت ہونے والی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے ایس بی آئی نے یونو سرویس کی شروعات کرنے کا اعلان کیا ہے-

30 منٹ کے لیے ویلیڈ ہوگا ٹرانزکشن

اس سرویس میں آپ اپنے اسمارٹ فون میں یونو ایپ ہونے پر اے ٹی ایم سے پیسہ نکال سکتے ہیں- کیش نکالنے کے لیے بینک کی طرف سے آپ کے فون پر ون ٹائم پاسورڈ بھیجا جاتا ہے- جو کہ 30 منٹ کے لیے ویلیڈ ہوتا ہے- یعنی ہر بار پیسہ نکالنے کے لے آپ کو بینک کی طرف سے نیا پاسورڈ دیا جائے گا- حال ہی میں کینارا بینک نے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے کے لیے اوٹی پی کی سہولت شروع کی ہے- آنے والے دنوں میں اسے اور بھی بینکوں کی طرف سے لاگو کیا جائے گا-

ایسے کام کرتا ہے یونو ایپ

یونو کا مطلب ہے کہ “یو اونلی نیڈ ون” یہ ایک طرح کا بینکنگ ایپ ہے- اسکے ذریعہ آپ بنا ڈیبیٹ کارڈ کے کیش نکال سکتے ہیں- اگر آپ بھی یونو کے ذریعہ کیش نکلنا چاہتے ہیں تو سب سے ضروری ہے کہ آپ کے فون میں یونو ایپ انسٹال ہونا چاہیئے-

Tags:

You Might also Like