Type to search

بزنس

نیٹ فلکس نے سستے کیے سبسکرپشن پلان، 60 فیصدی تک کم کردی قیمت

نیٹ فلکس سبسکرپشن پلان

بزنس ڈسک، 15 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیٹ فلکس نے منگل کو کہا کہ اس نے ہندوستانی صارفین کے لیے اس نے ماہانہ سبسکرپشن فیس کی شرحوں میں 60 فیصد تک کمی کی ہے۔ ان کے تحت اب نیٹ فلکس موبائل پر 149 روپے ماہانہ کے حساب سے ملے گا، پہلے یہ قیمت 199 روپے ماہانہ تھی۔

آن لائن مواد اور پروگرام براڈکاسٹنگ کرنے والے پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی صارفین کے لیے اس نے ماہانہ سبسکرپشن فیس کی شرحوں میں 60 فیصد تک کمی کی ہے۔

ملک میں او ٹی ٹی علاے میں اضافے کے درمیان ناظرین کو لبھانے کے لیے کمپنی نے یہ قدم اٹھایا ہے-

نئی قیمتوں کا اطلاق منگل سے ہوگا- انکے تحت اب نیٹ فلکس موبائل پر 149 روپے ماہانہ کے حساب سے ملے گا، پہلے یہ قیمت 149 روپے فی ماہ تھی-

بنیادی پلان اب 499 روپے ماہانہ کی جگہ 199 روپے ملے گا، اسٹانڈرڈ پلان 499 فی ماہ اور پریمیم 649 روپے فی ماہ کی شرح ے ملے گا-

 

نیٹ فلکس کے نائب صدر کنٹینٹ مونیکا شیرگل نے پی ٹی آئی-بھاشا سے کہا، ہم اپنے صارفین کے لیے اپنے پلان کی شرحیں کم رہے ہیں-

یہ ہماری مقامی اور عالمی سبھی قسم کی خدمات پر لاگو ہوگا- زیادہ تر 60 فیصدی کٹوتی بیسک پلان میں کی گئی ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناظرین چاہے وہ بڑے اسکرین پر ہو یا کسی بھی ڈیوائس پر نیٹ فلکس دیکھے- بتادیں کہ نیٹ فلکس کی خدمات ہندوستان میں سال 2016 میں شروع ہوئی تھی-

خبر بشکریہ پی ٹی آئی۔ بھاشا۔