Type to search

ٹیکنالوجی

سب سے پاور فل پروسیسر اور 5جی کنیکٹیوٹی کے ساتھ آرہا ہے ویوو آئی کیو او او 3 فون

ٹیکنالوجی ڈسک،12فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی اسمارٹ فون کمپنی ویوو کے گیمنگ سب-برانڈ آئی کیو او او ہندوستان میں دستک دینے کو تیار ہے- کمپنی آئی کیو او او 3 کے ساتھ ہندوستانی مارکیٹ میں انٹری کرئے گی- یہ فون اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر والا یہ پہلا فون ہوگا جو ہندوستانی بازار میں انٹری کرئے گا- اس فون کے بارے میں لیکس بھی لگاتار سامنے آرہی ہے- اب کمپنی نے اس فون کا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا ہ- ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ فون میں 48 میگا پکسل کا پرائیمری کیمرہ موجود ہوگا-

ہندوستان میں کب لانچ ہوگا آئی کیو او او 391 موبائل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فون ہندوستان میں 25 فروری کو آسکتا ہے- یہ ایک 5جی فلیگ شپ ڈیوائس ہوگا جو 55 واٹ فاسٹ چارجینگ کے ساتھ آئے گا- ویوو آئی کیو او او 3 اسمارٹ فون کو سرٹیفیکیشن ویب سائٹ ٹی ای این اے اے پر دیکھا گیا تھا- یہاں اس فون کی تصویر تو نہیں تھی حالانکہ فون کی تفصیلات دی ہوئی تھی- اس فون کا وزن 214.5 گرام ہوگا- اور بلیک کلر میں دستیاب ہوگا- اسمارٹ فون کی خاص بات ہے کہ اس میں 12 جی بی تک کی ریم ملے گی-

Tags:

You Might also Like