Type to search

اسپورٹس

ڈیوڈ وارنر نے دیا اشارہ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو کہے سکتے ہیں الوداع

اسپورٹس ڈسک،12فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ونڈے کیریئر کو آگے بڑھانے اور اپنے خاندان کے ساتھ ذیادہ وقت گذارنے کے لیےاگلے کچھ سالوں میں ٹی 20 کرکٹ کو الوداع کہے سکتےہیں- کرکٹ آسٹریلیا کے بہترین کرکٹر کا ایلن بارڈر ایوارڈ جتنے والے وارنر ایوارڈ ملنے کے بعد چونک پڑے تھے- 2018 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی جھیلنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے وارنر نے یہ ایوارڈ جیتا ہے-

وارنر کو سال کا بہترین ٹی 20 کرکٹر بھی منتخب کیا گیا- وارنر نے میڈیا سے کہا ٹی 20 کرکٹ میں لگاتار ورلڈ کپ کھیلنے ہیں- اس فارمیٹس کو میں اگلے کچھ سال میں الوداع کہہ سکتا ہوں- تینوں فارمیٹس میں کھیلنا مشکل ہے- ان سبھی کو نیک تمنائیں جو ایسا کرپاتے ہیں- یہ چیلنج بھرا ہے-