Type to search

جرائم و حادثات

آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر بڑا حادثہ، بس۔ٹرک میں 14 مسافروں کی گئی جان، کئی زخمی

یوپی،13فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یوپی کے فیروزآباد میں آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس ۔ ٹرک میں جا گھسا، اس واقع میں اب تک 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ 31 دیگر کو سیفائی میڈیکل کالج ہاپسٹل بھیجا گیا ہے۔ یہ واقع فیروزآباد اٹاوا کے بارڈر کے پاس آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر رات 10 بجے کے قریب ہوا ہے۔

جب ایک نجی ڈبل ڈیکر بس نے سڑک پر کھڑے 22 پہیوں والا ٹرک کو پچھے سے ٹکر مار دی،، جو پنچر ہونے کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑا کردیا گیا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق اس بس میں 45-40 مسافر سوار تھے۔ سبھی زخمیوں کو سیفائی میڈیکل کالج ہاسپٹل بھیجا گیا ہے۔

ہاسپٹل میں ایمرجنسی وارڈ کے میڈیکل افسر نے بتایا کم سے کم 31 زخمی مریضوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ جبکہ 14 لوگوں کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔

حالانکہ اب تک واقع کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مانا جارہا ہے کہ ڈرائیور کو جھپکی آگئی ہوگی اور اسی دوران اتنا بڑا حادثہ ہوگیا۔ کیونکہ آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے کافی چوڑی سڑک ہے۔ فی الحال موسم بھی صاف ہے ایسے میں حادثہ کی صحیح وجہ جانچ کے بعد ہی معلوم ہوپائے گی۔

Tags:

You Might also Like