Type to search

فیشن

اپنی بولڈ تصویروں سے سوشل میڈیا پر چھائی وانی کپور

فیشن ڈسک،5جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ میں قریب چھ سال ہوگئے ہیں۔ اس درمیان انہوں نے صرف تین فلموں میں ہی کام کیا اور چوتھی میں کام کررہی ہے۔ وانی اس انڈسٹری میں دھیرے دھیرے قدم بڑھا رہی ہے، جسے لیکر انکا کہنا ہے کہ انکی زندگی میں ابھی عدم تحفظ کا احساس نے دستک نہیں دی ہے۔ کیونکہ انکا ماننا ہے کہ کام کے لیے سو فیصد لگن کافی معنی رکھتا ہے، جو وہ کررہی ہے، وہیں وانی کپور انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہے۔ وانی کےشیئر کرتے ہی انکی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگتی ہے۔

وانی کپور کا فلمی دنیا سے دور دور کا کوئی رشتہ نہیں تھا، اسکے بعد وہ وانی نے اپنی پہلی فلم شدھ دیسی رومانس سے کافی سرخیاں بٹوری تھی۔

وانی نے اپنی ان ٹورزم کی پڑھائی سے کی تھی، اور پڑھائی پوری ہونے کے بعد انہوں نے اوبرائے ہوٹلس میں اپنی انٹرنشپ کے بعد آئی ٹی سی کےہوٹلس میں کام کیا۔ وانی کپور 23 اگسٹ 1988 کو دہلی میں پیدا ہوئی۔وانی کپور کے والد فرنیچر کے برآمدات کے ایک کاروباری ہیں اور اس کی والدہ ٹیچر پھر بعد میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو ہیں۔ وانی کی پڑھائی ماتا جئے کور پبلک اسکول دہلی سے ہوئی۔

وانی کپور نے اپنے کیریئر کی شروعات چھوٹے پردے کے شو سے کیا تھا۔ چھوٹے پردے سے پہچان بنانے کے بعد انہوں نے یش راج بینر کے ساتھ تین فلموں کی ڈیل سائن کی تھی۔ وانی کو فلم شدھ دیسی رومانس کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بیسٹ ڈیبیو ان فیمیل سے بھی نوازا گیا، وانی پچھلے سال فلم وار میں نظر آئی تھی۔ اس فلم نے انکے ساتھ ریتک روشن اور ٹائیگر شراف نظر آئے تھے۔ فلم وار باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Tags:

You Might also Like