Type to search

ٹی وی اور فلم

چندی گڑھ کرے عاشقی کا ٹریلر لانچ: آیوشمان کھرانہ-وانی کپور کی فلم کا ٹریلر ریلیز

فلم چندی گڑھ کرے عاشقی

فلمی ڈسک،9 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یہ پہلا موقع ہے جب آیوشمان کھرانا اور وانی کپور ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ کل یعنی 8 نومبر کو فلم چندی گڑھ کرے عاشقی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں وانی اور آیوشمان کی کیمسٹری بہت اچھی لگ رہی ہے۔

آیوشمان کھرانا اور وانی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘چندی گڑھ کرے عاشقی’ کی فلم اب اس سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

اب فلم 10 ڈسمبر 2021 کو ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایت ابھیشیک کپور نے دی ہیں۔ اور فلم کو پروڈیوس بھوشن کمار اینڈ پریاگ کپور، کرشن کمار اینڈ ابھیشک نائر کررہے ہیں۔

 

آیوشمان کھرانا اور وانی کپور نے اب تک ریلیز ہوئی اپنی تمام فلموں میں عاشقی تو خوب کی ہے، مگر پہلی بار ساتھ کام کررہے آیوشمان کھرانا اور وانی کپور کی چندی گڑھ میں پروان چڑھنے والی عاشقی زرا الگ ہے۔

اس فلم میں دونوں فیٹنس فریک جوڑے کا کردار نبھا رہے ہیں، وہیں ٹریلر میں دونوں کی لو اسٹوری میں ایک چونکانے والا ٹوئسٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

آیوشمان کھرانہ نے حال ہی میں آنے والی فلم ‘چندی گڑھ کرے عاشقی’ کا نیا پوسٹر ریلیز کیا تھا۔ رنگین اور فنکارانہ پوسٹر میں فلم وکی ڈونر ایکٹر ایک پونی ٹیل اور ایک ہوڈی ، اور وانی کپور ایک نیلی جیکٹ پہنے ہوئے، ایک پیار بھرے پوز میں تھے۔
چندی گڑھ کرے عاشقی ، کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ آیوشمان کھرانا جس لڑکی کو لڑکی سمجھ کر پیار کرتے ہیں، دراصل وہ ایک ٹرانس جینڈر ہے اور پھر کہانی کے اسی ٹوئسٹ کے ارد گرد ہی پوری فلم گھومتی ہے۔
فلم چندی گڑھ کرے عاشقی میں آیوشمان کھرانا اور وانی کپور کے عشق کا الگ اور انوکھے ٹوئسٹ والا انداز دیکھنے کو ملے گا۔

وانی کپور نے چندی گڑھ کرے عاشقی کے ٹریلر لانچ پر سلور کلر کا جمپ سوٹ پہن کر پہنچی تھی۔ اس آوٹ فٹ کے ساتھ انہوں نے ہاتھ میں ایک گولڈن بریسٹلیٹ پہن رکھا تھا۔

آیوشمان کھرانہ ایک مصروف اداکار ہیں۔ انہوں نے اور وانی کپور نے سال 2020 میں چندی گڑھ میں فلم کی شوٹنگ کی اور اسی سال ڈسمبر تک اسے پورا کیا۔

فلم شروع میں 9 جولائی 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ حالانکہ کوویڈ کیسوں میں اچانک اضافہ کے بعد آئی دوسری لہر کی وجہ سے فلم سازوں کو فلم ملتوی کرنا پڑا۔

بتادیں کہ آیوشمان کھرانا نئی فلم ڈاکٹر جی میں نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like