Type to search

تعلیم اور ملازمت

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 22 دن بعد پیر سے شروع ہوگی پڑھائی، 9 جنوری سے ہونگے امتحان

نئی دہلی، 5جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام )جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 22 دنوں کی لمبی چھٹی کے بعد پیر سے یونیورسٹی میں کلاسیس شروع ہوجائیں گی۔ اسکے تین دن بعد جامعہ نیورسٹی میں 9 جنوری سے امتحانات بھی شروع ہونگے۔
شہریت قانون کے خلاف 15 ڈسمبر کی رات کو یہاں ہوئے مظاہرے کے دوران تشدد ہوا تھا، تشدد وہ مظاہرے کےبعد یونیورسٹی کو بند کردیا گیا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے 5 جنوری تک چھوٹی کا اعلان کیا تھا۔
اس دوران یوینورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کرنا پڑا تھا۔ جامعہ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن افسر عظیم احمد کےمطابق طلباء کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں سے بچنے اور صحیح معلومات حاصل کرنے کے لیے باقاعدہ طور سے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے صحیح معلومات لیتے رہے۔

Tags:

You Might also Like