Type to search

ٹی وی اور فلم

اس اداکارہ کو لیکر محتاط رہی سونالی سہگل،کہا ہمیشہ اپنی حد میں رہی

فلمی ڈسک،5جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آنے والی فلم جئے ماتا دی میں اداکارہ پونم ڈھلون کے ساتھ جلد ہی پردے پر نظر آنے والی اداکارہ سونالی سہگل کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے شوٹنگ شروع کی تھی، تب وہ اس بات کو لیکر محتاط تھی کہ وہ اپنی حد پار نہیں کریں گی۔

سونالی نے میڈیا سے کہا، پونم جی کے ساتھ کام کرنا بہت شاندار تھا، میں ان سے پہلی بار اسکرپٹ پڑھنے کے دوران ملی تھی۔ وہ کافی خوش مزاج انسان ہیں۔ وہ دوست کی طرح ہے۔ جب ہم نے شوٹنگ کی شروعات کی تھی، تب میں اس بات کو لیکر محتاط تھی کہ میں اپنے حد سے باہر نہ جاؤ، لیکن پورے عمل کے دوران انہوں نے میرے لیے ساری چیزیں بہت آرام دہ بنا دی۔ اداکارہ نے کہا کہ پونم نے شوٹنگ کے دوران انکی کافی مدد کی۔ سونالی نے کہا، ایک فنکار ہونے کے ناطے میرے لیے یہ بہت اچھا رہا، کیونکہ انہوں نے صحیح طریقے سے کام کرنے میں میری کافی مدد کی اور کسی وجہ سے اسکرین پر ماں۔بیٹی کی کیمسٹری نظر آئی۔

فلم جے ماتا دی کے بارےمیں بات کریں تو یہ کامیڈی ڈرامہ نوجوت گلٹی کی طرف سے لکھی اور ہدایت ہے،ٹی سیریز کے بھوشن کمار اور کرشنا کمار اور لو رنجن اور انکور گارگ کی طرف سے پروڈیوس ، یہ فلم 17 جنوری 2020 کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

Tags:

You Might also Like