Type to search

ٹی وی اور فلم

وانی کپور خلا باز کلپنا چاولہ کا کردار نبھانا چاہتی ہیں

وانی کپور خلا باز

ممبئی ، 7 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور آنے والے وقت میں کسی بائیوپک میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ وانی کپور خلا باز کا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلائی سفر کرنے والی کلپنا چاولہ کے کردار کو پردے پر نبھانا انکے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔

وانی کہتی ہے کہ دنیا بھر کی خواتین اور خلا باز بننے کا خواب دیکھنے والے کسی بھی شخص کے لیے کلپنا چاولہ ایک بہت بڑی رول ماڈل ہے۔ وہ ایک انسپریشن ہے، انکی کہانی کا جشن منانا چاہیئے اور انکے بارے میں بتایا جانا چاہیئے۔ میں سچ میں پردے پر انکے کردار کو نبھانا چاہتی ہوں۔

وانی ایک بایوپک میں کام کرنا چاہتی ہے۔ اداکارہ کلپنا چاولہ کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ وانی کا کہنا ہے کہ اسکرین پر خلا باز کلپنا چاولہ کا کردار نبھانا ان کے لئے باعث فخر بات ہوگی۔ میں واقعی اسکرین پر ان کا کردار نبھانا چاہتی ہوں ۔ یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

وانی کپور کہتی ہے کہ ایک فنکار کے طور پر وہ جوکھم لینا پسند کرونگی اور بائیوپک میں ہاتھ آزمانا چاہونگی، اداکارہ نے کہا، میرے راستے میں جو کچھ بھی آیا ہے میں نے ان میں سے بہتر انتخاب کی کوشش کی ہے۔ وانی کپور خلا باز کلپنا چاولہ کا کردار نبھا کر انکے بارے میں سب کو بتانا چاہتی ہے۔

اور انڈسٹری کے کچھ بہترین لوگوں کے ساتھ کام کرکے مجھے کافی اچھا لگا ہے۔ مجھے الگ الگ طرح کے کردار نبھانے کے موقع ملے ہیں۔ شدھ دیسی رومانس میں چھوٹے شہر کی لڑکی تارا جو کہ بے فکری میں ایک فرنچ لڑکی کا کردار نبھاتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی وار میں ایک آزاد سنگل مدر سے لیکر شمشیرا میں بالکل ایک الگ طرح کا کردار تو یہ کافی اچھا ہے۔

وانی مزید کہتی ہے کہ ایکشن ، کامیڈی ،

رومانٹک کامیڈی ، ڈرامہ ، سسپنس اور تھریلر

اور بہت سارے کرداروں کا حصہ بننا پسند کرونگی۔

وانی کپور 23 اگسٹ 1988 کو دہلی میں پیدا ہوئی۔

وانی کپور کے والد فرنیچر کے برآمدات کے ایک کاروباری ہیں،

اور ان کی والدہ ٹیچر پھر بعد میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو ہیں۔

وانی کی پڑھائی ماتا جئے کور پبلک اسکول دہلی سے ہوئی۔

وانی نے اپنی ان ٹورزم کی پڑھائی سے کی تھی،

اور پڑھائی پوری ہونے کے بعد انہوں نے اوبرائے ہوٹلس میں

اپنی انٹرنشپ کے بعد آئی ٹی سی کےہوٹلس میں کام کیا۔

وانی کپور نے اپنے کیریئر کی شروعات چھوٹے پردے کے شو سے کیا تھا۔

چھوٹے پردے سے پہچان بنانے کے بعد انہوں نے

یش راج بینر کے ساتھ تین فلموں کی ڈیل سائن کی تھی۔

وانی کو فلم شدھ دیسی رومانس کے لیے فلم

فیئر ایوارڈ بیسٹ ڈیبیو ان فیمیل سے بھی نوازا گیا۔

Tags:

You Might also Like