Type to search

فیشن

پنک انارکلی سوٹ میں وانی کپور کا خوبصورت انداز

فیشن ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وانی کپور ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے جو ویسٹرن سے لیکر ٹریڈشنل کپڑوں میں بھی بولڈنیس کا ٹچ ایڈ کرنے  سے ہچکچاتی نہیں ہے۔ اس بار بھی انہوں نے جو تصویر شیئر کی ہے۔ وہ کافی خوبصورت لگنے کے ساتھ کافی بولڈ بھی لگ رہی ہے۔ فینس بھی اپنے پسندیدہ اداکاراؤں کے اس لک اور اسٹائئل کو پسندکرتے ہوئے انہیں حیرت انگیز بتا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر فوٹو میں وانی بلکش پنک کلر کا انارکلی سوٹ پہنی دیکھائی دے رہی ہے۔ اس فلور لینتھ سوٹ پر اوور آل سلور کلر کا ورک کیا گیا تھا جو اسکی خوبصورتی کو بڑھا رہا تھا۔ اس ڈریس کی آستین تھری فورتھ لینتھ کی تھی تو وہیں اسکا فرنٹ نیک ڈیپ وی نیک لائن ڈیزائن کا تھا۔ جو وانی کو بولڈ لک دے رہا تھا۔

بات کریں چننی کی تو اسے لائٹ ویٹ اور معمولی ڈیزائن کا رکھا گیا تھا۔ نیٹ کے دوپٹے پر سلور گوٹا ورک کی بارڈر لگائی گئی تھی اور اس پر بلنگ ایلیمنٹ ایڈ کرتے ہوئے اسٹون ورک کیا گیا تھا۔ وانی نے اسکے ساتھ ہیوئی جیولری کی جگہ لائٹ ویٹ ایئرینگس اور ہاتھ میں ایک انگھوٹی پہنی تھی۔ وہیں انہوں نے اپنے بالوں کو لہراتا ہوا لک دیا تھا۔ اور میک اپ کو نیوڈ ٹون کا رکھتے ہوئے بلکش سے اپنے گالوں کو ہائی لائٹ کیا تھا۔ آنکھوں کو بھی انہوں نے   کاجل اور آئی لائنر دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ہائی لائٹ کیا تھا۔اس سے پہلے بھی وانی کئی بار نیک لائن کی ٹریڈیشنل اور ویسٹرن ڈریس کی وجہ سے سرخیوں بٹور چکی ہے۔ انہیں انکے اس بولڈ انداز کے لیے ٹرول بھی کیا جاتا ہے۔

فوٹو: وانی کپور کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like